فن لینڈ میں آئی ٹی ٹی ایف ورلڈ پیرا فیوچر میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی نورجہاں زمانی
احمد آباد، 6 اگست (ہ س)۔ ہندوستان کی نمبر ایک اور عالمی رینکنگ میں 27 ویں مقام پر موجود پیرا ٹیبل ٹینس کھلاڑی نورجہاں نورعلی زمانی اب فن لینڈ میں منعقد ہونے والے آئی ٹی ٹی ایف ورلڈ پیرا فیوچر لاہتی 2026 میں اپنا چیلنج پیش کریں گی ۔ یہٹورنامنٹ 28 سے
Sports-Para-Table-Tennis-ITTF-World-Para-Future-


احمد آباد، 6 اگست (ہ س)۔ ہندوستان کی نمبر ایک اور عالمی رینکنگ میں 27 ویں مقام پر موجود پیرا ٹیبل ٹینس کھلاڑی نورجہاں نورعلی زمانی اب فن لینڈ میں منعقد ہونے والے آئی ٹی ٹی ایف ورلڈ پیرا فیوچر لاہتی 2026 میں اپنا چیلنج پیش کریں گی ۔ یہٹورنامنٹ 28 سے 30 اگست تک پجولاہٹی اولمپک ٹریننگ سینٹر میں منعقد ہوگا۔

نورجہاں اس ٹورنامنٹ میں قازقستان کے آئی ٹی ٹی ایف ورلڈ پیرا فیوچر اکتوبے میں شاندار کارکردگی کے بعداتریں گی، جہاں انہوں نے کوارٹر فائنل تک کا سفر طے کیا تھا۔ وہ آخری چار میں صرف دو پوائنٹس کے فرق سے محروم رہ گئیں۔ یہ کارکردگی ان کی مسلسل بہتر ہونے والی فارم کو ظاہر کرتی ہے۔

نورجہاں نے ایک بیان میں کہا،”قزاقستان میں کوارٹر فائنل تک پہنچنا اور سیمی فائنل کے اتنے قریب رہ جانا میرے اعتماد کو کافی بڑھانے والا رہا۔ اب میں فن لینڈ میں اور بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتی ہوں۔ میرا مقصد خطاب جیتنا ہے۔ اڈانی اسپورٹس لائن کی حمایت مجھے عالمی سطح پر مقابلہ جاری رکھنے میں مدد فراہم کر رہی ہے اور میں اس کے لیے بے حد مشکور ہوں۔“

اپنے زمرے میں ایشیا میں آٹھویں نمبر پر موجود نورجہاں کا مقصد اس سال جاپان میں ہونے والے 2026 ایشین پیرا گیمز کے لیے کوالیفائی کرنا ہے۔ اس لیے لاہتی ٹورنامنٹ ان کی رینکنگ کے لیے اہم ہوگا۔

پانچ سال کی عمر میں پولیو سے متاثر ہونے والی نورجہاں نے 2022 میں مسابقتی ٹیبل ٹینس میں واپسی کی اور اس کے بعد سے مسلسل کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے اندور میں منعقدہ 2025-26یو ٹی ٹی پیرا سینئر نیشنل چیمپئن شپ میں کامیابی کے ساتھ اپنا خطاب برقرار رکھا۔ وہ اس سے قبل یو ٹی ٹی نیشنل پیرا ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ بھی جیت چکی ہیں۔ ان کامیابیوں نے انہیں اپنے زمرے میں ہندوستان کی نمبر ایک کھلاڑی بنا دیا۔

احمد آباد کی رہائشی نورجہاں اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ (اے اے ایچ ایل) میں جونیئر آفیسر کے طور پر کام کرتی ہیں۔ اڈانی اسپورٹس لائن کی ”گرو ہے“ پہل کے تحت ٹورنامنٹ کی منصوبہ بندی، کوچنگ، کارکردگی کا تجزیہ، اور بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے لیے جامع تعاون فراہم حاصل ہو رہی ہے۔

اب، نورجہاں کی نظریں فن لینڈ میں شاندار کارکردگی کے ذریعہ ایشیائی درجہ بندی میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے اور جاپان میں منعقد ہونے والے 2026 ایشین پیرا گیمز کے لیے کوالیفائی کرنے کی جانب ایک اہم قدمبڑھانے پر ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande