یوپی ٹی 20 لیگ سے نوجوان کھلاڑیوں میں صحت مند مقابلہ بڑھا: آیوش لالوانی
کانپور، 6 اگست (ہ س) ۔ آئندہ یوپی ٹی 20 لیگ 2026 کے لیے کانپور سپر اسٹارز نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ٹیم 15 اگست کو لکھنو¿ کے بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپئی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں نوئیڈا کنگز کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ ٹورنامنٹ کا دوس
Sports-Cricket-UPT20-Kanpur-SuparStars


کانپور، 6 اگست (ہ س) ۔ آئندہ یوپی ٹی 20 لیگ 2026 کے لیے کانپور سپر اسٹارز نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ٹیم 15 اگست کو لکھنو¿ کے بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپئی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں نوئیڈا کنگز کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ 28 اگست سے کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کا فائنل 6 ستمبر کو ہوگا۔

کھلاڑیوں کی نیلامی کے بعد فرنچائز ی کے مالک آیوش لالوانی نے ٹیم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اپنی حکمت عملی کے مطابق متوازن ٹیم بنانے میں کامیاب رہی ہے۔ لالوانی نے کہا، ”ہم نیلامی سے بہت خوش ہیں۔ ہمارا مقصد بلے بازی، گیندبازی اور آل راو¿نڈرز کے درمیان ایک متوازن ٹیم بنانا تھا اور مجھے لگتا ہے کہ ہم اس میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ہمارے پاس ایک مضبوط اور متوازن ٹیم ہے۔“

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا اچھا امتزاج ہے۔ سمیر رضوی بلے بازی میں بڑی طاقت ہوں گے جبکہ محسن خان تیز گیندباز کے فرائض سنبھالیں گے۔تجربہ کار کھلاڑیوں کے کردار پر انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں کرن شرما اور محمد امان جیسے تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔امان ہندوستانی انڈر 19 ٹیم کی کپتانی بھی کر چکے ہیں۔ ان کا تجربہ اور قیادت نوجوان کھلاڑیوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرے گا اور ٹیم کو مضبوط کرے گا۔

یو پی سی اے اسپیڈ ہنٹ اقدام کی تعریف کرتے ہوئے لالوانی نے کہا، ”یہ ایکشاندار پہلہے۔ اس سے ریاست کے باصلاحیت تیز گیند بازوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔ یوپی ٹی 20 لیگ انہیں ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے جہاں سے وہ آئی پی ایل اور ہندوستانی ٹیم تک پہنچنے کے اپنے خواب پورے کر سکتے ہیں۔ اس طرح کے اقدامات ریاست میں کرکٹ کے مستقبل کے لیے بہت اہم ہیں۔“

ریاستی سطح کی ٹی 20 لیگز کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ”ان لیگز نے کھلاڑیوں کے درمیان صحت مند مقابلہ پیدا کیا ہے۔ آئی پی ایل اور ہندوستانی ٹیم میں مواقع محدود ہیں، لیکن اس طرح کے ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو مسلسل بہتر کارکردگی دکھانے کی ترغیب دیتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ ایک زبردست سیزن ان کے لیے بڑے مواقع کے دروازے کھول سکتا ہے۔ یہ ان لیگ کی سب سے بڑی طاقت ہے۔“

انہوں نے کھلاڑیوں سے نظم و ضبط اور لگن کی توقع کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ تمام کھلاڑی پوری توجہ، نظم و ضبط اور عزم کے ساتھ کھیلیں، اگر ہر کھلاڑی ٹیم کے لیے اپنا 100 فیصد تعاون دے تو اچھے نتائج خود بخود سامنے آئیں گے۔

کانپور سپر اسٹارز ٹیم: سمیر رضوی، محسن خان، کرن شرما، آدرش سنگھ، عاقب خان، ونیت پنوار، شبھم مشرا، محمد امان، پنکج کمار، شیوم بنسل، اجے کمار، یشو وردھن سنگھ، انضمام حسین، پریانشو پانڈے، ستیم پانڈے، ارجن کمار سنگھ،سوبھاگیہ مشرا اور شکتی ورما۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande