پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان، جیکب بیتھل باہر، پوپ، کارسے اور لارنس کی واپسی
نئی دہلی، 06 اگست (ہ س)۔ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 19 اگست سے شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دو مقابلوں کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ گھٹنے کی انجری کے باعث جیکب بیتھل پوری سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، جبکہ اولی پوپ، برا
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان، جیکب بیتھل باہر، پوپ، کارسے اور لارنس کی واپسی


نئی دہلی، 06 اگست (ہ س)۔

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 19 اگست سے شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دو مقابلوں کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ گھٹنے کی انجری کے باعث جیکب بیتھل پوری سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، جبکہ اولی پوپ، برائیڈن کارسے اور ڈین لارنس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کی بدولت ڈین لارنس نے دو سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔ وہ اس سیزن میں سرے کیلئے اس سیزن میں وہ ڈویژن ون کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز رہے ہیں۔ توقع ہے کہ لارنس چھٹے نمبر پر جبکہ جیمی اسمتھ ساتویں نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔

بیتھل کی عدم موجودگی میں جارڈن کاکس کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کا موقع ملے گا۔ کاکس نے اسی سال نیوزی لینڈ کے خلاف دی اوول میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ بیتھل کو گزشتہ ماہ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران دائیں گھٹنے میں چوٹ لگی تھی، جس کے باعث وہ پوری پاکستان سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

تیز گیند باز سیم کک کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس کے علاوہ اولی پوپ اور برائیڈن کارسے بھی گزشتہ ایشز سیریز کے بعد پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔ کارسے انجری کے باعث ٹیم سے باہر تھے، جبکہ پوپ کو ناقص بیٹنگ فارم کی وجہ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شامل سابق کپتان بین اسٹوکس، جو اب بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں، انجری کا شکار جیکب بیتھل اور لیگ اسپنر ریحان احمد اس اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

یہ سیریز بین اسٹوکس–برینڈن میک کولم دور کے بعد انگلینڈ کی پہلی ٹیسٹ سیریز بھی ہوگی۔ جو روٹ 2022 میں کپتانی چھوڑنے کے بعد پہلی مرتبہ مستقل ٹیسٹ کپتان کے طور پر ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اسٹیفن فلیمنگ کو انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، تاہم وہ جنوبی افریقہ کے دورے سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ پاکستان کے خلاف سیریز میں مارکس ٹریسکوتھک عبوری ہیڈ کوچ کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے۔

قومی سلیکٹر مارکس نارتھ نے کہا، پہلے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے ہم نے ایسی ٹیم منتخب کی ہے جس میں نوجوان صلاحیت اور تجربے کا بہترین امتزاج موجود ہے۔ ڈین لارنس نے کاؤنٹی کرکٹ میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ مڈل آرڈر کو مضبوط کریں گے۔ اسی طرح جیکب بیتھل کی جگہ جارڈن کاکس کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کا اہم موقع ملے گا۔

سیریز کا شیڈول:

پہلا ٹیسٹ: 19 اگست، لیڈز

دوسرا ٹیسٹ: 27 اگست، لارڈز

تیسرا اور آخری ٹیسٹ: 9 ستمبر، ایجبسٹن

پاکستان کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے انگلینڈ ٹیم:

جو روٹ (کپتان)، جوفرا آرچر، گس ایٹکنسن، شعیب بشیر، ہیری بروک، برائیڈن کارسے، سیم کک، جارڈن کاکس، بین ڈکٹ، میتھیو فشر، ایمیلیو گے، ڈین لارنس، اولی پوپ، اولی رابنسن، جیمی اسمتھ اور جوش ٹنگ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande