
سرینگر 06 اگست (ہ س):۔ ضلع رامبن کے رامسو علاقے میں جمعرات کو بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ رامسو میں پیش آیا، جہاں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے چار افراد کو بجلی کا جھٹکا لگا۔انہوں نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال (ایس ڈی ایچ) بانہال منتقل کیا گیا، جہاں ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جب کہ دیگر تین کا علاج جاری ہے۔ زخمیوں کی شناخت یاسر احمد (70) ولد فاروق احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ اشفاق احمد (25) ولد خورشید احمد؛ اور محمد یوسف (35) ولد محمد حنیف ساکنان سربگنی کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا، متوفی کی شناخت کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے اور پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir