
نئی دہلی، 6 اگست(ہ س)۔ آٹوکمپونینٹ بنانے والی کمپنی ایل اے پی ایل آٹوموٹو کا 32.40 کروڑ روپے کا آئی پی او آج سبسکرپشن کے لیے لانچ کردیا گیا۔ آئی پی او 10 اگست تک بولی لگانے کے لیے کھلا ہے۔ حصص 11 اگست کو ایشو بند ہونے کے بعد الاٹ کیے جائیں گے، جبکہ 12 اگست کو الاٹ کیے گئے حصص ڈیمیٹ اکاونٹ میں جمع کیے جائیں گے۔ کمپنی کے حصص 13 اگست کو بی ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر درج ہونے کا امکان ہے۔ آئی پی او کو لانچ کے بعد پہلے دن سہ پہر تین بجے تک 3.57 گناسبسکرائب کیا گیا۔
آئی پی او میں بولی لگانے کے لیے 88 روپے سے 94 روپے فی حصص کا پرائس بینڈ طے کیا گیا ہے، جبکہ لاٹ سائز 1,200 حصص کا ہے۔ اس آئی پی او میں خوردہ سرمایہ کاروں کو دو لاٹس یعنی 2,400 حصص کے لیے بولی لگانی ہوگی، جس کے لیے انہیں 2,25,600 روپے کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ اس آئی پی او کے تحت 10 روپے کی فیس ویلیو کے ساتھ کل 34,46,400 نئے حصص جاری کیے جا رہے ہیں۔
آئی پی او کا ایک فیصد اہل ادارہ جاتی خریداروں (کیو آئی بی) کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، 47.28 فیصد خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے اور 33.29 فیصد غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی) کے لیے مخصوص ہے۔ اس کے علاوہ، 14.42 فیصد حصہ مارکیٹ میکرس کے لیے مخصوص ہے۔ جی وائی آر کیپیٹل ایڈوائزرز پرائیویٹ لمیٹڈ کو اس ایشو کے لیے بک رننگ لیڈ منیجر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مانشی تلا سیکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کو رجسٹرار مقرر کیا گیا ہے۔ گری راج اسٹاک بروکنگ پرائیویٹ لمیٹڈ اور مانسی شیئر اینڈ اسٹاک بروکنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے مارکیٹ میکر ہیں۔
ایل اے پی ایل آٹوموٹو کی مالی صحت کے بارے میں بات کریں تو، جیسا کہ کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹر ایس ای بی آئی کو پیش کردہ ڈرافٹ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی) میں دعوی کیا گیا ہے، اس کی مالی صحت مسلسل مضبوط ہوئی ہے۔ مالی سال 2023تا2024میں کمپنی کا خالص منافع 2.17 کروڑ روپے تھا، جو اگلے مالی سال2024تا2025 میں بڑھ کر 5.03 کروڑ روپے ہو گیا۔ کمپنی نے پچھلے مالی سال2025تا2026 میں 8.63 کروڑ روپے کا خالص منافع حاصل کیا تھا۔
اس دوران کمپنی کی آمدنی کی وصولیوں میں بھی اضافہ ہوا۔ اس نے مالی سال 2023تا2024 میں 61.03 کروڑ روپے کی کل آمدنی حاصل کی، جو مالی سال 2024تا2025میں بڑھ کر 67.07 کروڑ روپے ہو گئی۔ پچھلے مالی سال 2025تا2026میں کمپنی کی آمدنی 94.32 کروڑ روپے تھی۔
اس دوران کمپنی کے قرض میں اتار چڑھاو¿ آیا۔ مالی سال 2023تا2024 کے اختتام پر کمپنی پر 13.37 کروڑ روپے کا قرض تھا، جو اگلے مالی سال 2024تا2025میں بڑھ کر 15.79 کروڑ روپے ہو گیا۔ اسی دوران گزشتہ مالی سال 2025تا2026 میں کمپنی پر قرض کا بوجھ کم ہو کر 7.84 کروڑ روپے رہ گیا۔
اس دوران کمپنی کی مجموعی مالیت میں بھی اضافہ ہوا۔ مالی سال 2023تا2024 میں یہ 11.59 کروڑ روپے کی سطح پر تھا۔ اسی طرح، کمپنی کی مجموعی مالیت 2024تا2025 میں بڑھ کر 16.63 کروڑ روپے ہو گئی۔ یہ پچھلے مالی سال 2025تا2026 میں 25.25 کروڑ روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
کمپنی کے رزرواور سرپلس کی بات کریں تو اس عرصے میں کمپنی اس محاذ پر معمولی اتار چڑھاو¿ کے باوجود فائدہ اٹھانے میں کامیاب رہی۔ مالی سال 2023تا2024 میں یہ 8.39 کروڑ روپے تھی۔ اسی طرح کمپنی کے رزرواور سرپلس2024تا2025 کم ہو کر 7.83 کروڑ روپے رہ گئے۔ گزشتہ مالی سال 2025تا2026 میں کمپنی کے رزرو اور سرپلس تیزی سے بڑھ کر 16.45 کروڑ روپے ہو گئے۔
اسی طرح، ای بی آئی ٹی ڈی اے (ارننگ بفور انٹریسٹ ،ٹیکسز،ڈپریشیئیشنس اینڈ ایمارٹائزیشن ) 2023تا2024میں 5.38 کروڑ روپے رہی جو کہ2024تا2025 میں بڑھ کر 9.94 کروڑ روپے ہو گئی۔ گزشتہ مالی سال 2025تا2026 میں کمپنی کا ای بی آئی ٹی ڈی اے بڑھ کر 15.80 کروڑ روپے ہو گیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی