
جموں, 06 اگست (ہ س)۔
جموں میں 28 ستمبر سے 6 اکتوبر تک نیشنل انڈر-17 بوائز و گرلز شطرنج چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس قومی سطح کی چیمپئن شپ کی میزبانی کنگڑا فورٹ بینکوئٹ ہال، برنائی میں آل جموں و کشمیر چیس ایسوسی ایشن کرے گی۔ایسوسی ایشن کے مطابق یہ چیمپئن شپ ورلڈ، ایشین اور کامن ویلتھ شطرنج چیمپئن شپ کے لیے کھلاڑیوں کے براہِ راست انتخاب کا اہم ذریعہ ہوگی۔
مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے درمیان مجموعی طور پر 9 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔
آل جموں و کشمیر چیس ایسوسی ایشن کی صدر مینل گپتا نے کہا کہ جموں میں اس قومی چیمپئن شپ کے انعقاد سے جموں و کشمیر کے باصلاحیت شطرنج کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنی جگہ بنانے کا سنہری موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن اس ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر