
بہاربنے گا اسٹیل کا مرکز، ٹیکسٹائل اور جوہری توانائی کے شعبوں کو بھی فروغ ملے گا:وزیر اعلیٰ پٹنہ، 6 اگست(ہ س)۔ لوک آواس واقع سنکلپ میں منعقد پروگرام میں آج وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی موجودگی میں محکمہ صنعت اور مختلف صنعتی گروپوں کے درمیان تقریباً 51,600 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ جن کمپنیوں نے محکمہ صنعت کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے ان میں :1 .شیام اسٹیل مینوفیکچرنگ لمیٹڈ اسٹیل سیکٹر میں بہار میں 5ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کرے گا.2 شاکمبھری اسٹیل اینڈ پاور لمیٹڈ اسٹیل کے شعبے میں بہار میں 5ہزار کروڑکی سرمایہ کاری کرے گا۔3 نکشت آئرن اینڈ اسٹیل پرائیویٹ لمیٹڈ بہار میں اسٹیل کے شعبے میں 6ہزار836 کرو روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔4 شری لنگٹا بابا میٹلز اینڈ پاور لمیٹڈ بہار میں اسٹیل کے شعبے میں 5,500 کروڑروپے کی سرمایہ کاری کرے گا5 انکور اسٹیل پرائیویٹ لمیٹڈ بہار میں اسٹیل کے شعبے میں 6 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا6 شری سمردھی اسٹیل پرائیویٹ لمیٹڈ بہار میں اسٹیل کے شعبے میں 290 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔7 گلوبل رینیویبل ایڈوانسڈ کلین انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ (گریس) بہار میں جوہری توانائی کے شعبے میں 22ہزار 500 کروڑ کی سرمایہ کاری کرے گا۔8 کریٹیو گروپ بہار میں ٹیکسٹائل سیکٹر میں 250 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔9 بھارت سائنس اینڈ انوویشن پرائیویٹ لمیٹڈ بہار میں 200 کروڑ کی سرمایہ کاری کرے گا۔10انوبھو ایپ ریلس پرائیویٹ لمیٹیڈ بہار میں ٹیکسٹائل سیکٹر میں 50 کروڑ کی سرمایہ کاری کرے گی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کا مقصد بہار میں سرمایہ کاری کی تجاویز پر تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر صنعت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کو ملک میں اسٹیل کے ایک بڑے مرکز کے طور پر تیار کیا جائے گا۔ ریاست میں اسٹیل اور دھات پر مبنی صنعتوں کی ترقی کے بے پناہ امکانات ہیں۔ نئی سرمایہ کاری اور اس شعبے میں بڑے صنعتی یونٹس کے قیام سے بہار میں صنعتی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اور روزگار کے نئے راست اور بالواسطہ مواقع پیدا ہوں گے۔وزیر اعلیٰ نے فوڈ پروسیسنگ سیکٹر کو بھی بہار کے لیے انتہائی اہم قرار ہوئے کہا کہ زراعت اور خوراک کی پیداوار میں ریاست کی قوت کا فائدہ صنعتی ترقی میں ملنا چاہئے ۔ فوڈ پروسیسنگ یونٹس کی توسیع سے نہ صرف کسانوں کو بہتر بازار میسر آئیں گے بلکہ دیہی علاقوں میں روزگار اور معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ صحت اور ادویہ سازی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو بھی ترجیح دی جائے گی۔
اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ بجیندر پرساد یادو، وزیر صنعت شریسی سنگھ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹر دیپک کمار، چیف سکریٹری پرتیئے امرت، ڈیولپمنٹ کمشنر مہر کمار سنگھ سمیت تمام محکموں کے ایڈیشنل چیف سکریٹری/ پرنسپل سکریٹری/ سکریٹری موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan