پارکنگ تنازعہ کے بعد میڈیکل طالبہ کو کار سے کچل دیا گیا، دو نوجوان گرفتار
پارکنگ تنازعہ کے بعد میڈیکل طالبہ کو کار سے کچل دیا گیا، دو نوجوان گرفتارحیدرآباد، 06 اگست (ہ س)۔ آندھرا پردیش کے راج مہندرورم میں پارکنگ کے معمولی تنازعہ کے بعد دونوجوان مبینہ طورپرنشے میں دھت نے ایک میڈیکل طالبہ کوکارسے کچل دیا، جس کے نتیجے میں
پارکنگ تنازعہ کے بعد میڈیکل طالبہ کو کار سے کچل دیا گیا، دو نوجوان گرفتار


پارکنگ تنازعہ کے بعد میڈیکل طالبہ کو کار سے کچل دیا گیا، دو نوجوان گرفتارحیدرآباد، 06 اگست (ہ س)۔

آندھرا پردیش کے راج مہندرورم میں پارکنگ کے معمولی تنازعہ کے بعد دونوجوان مبینہ طورپرنشے میں دھت نے ایک میڈیکل طالبہ کوکارسے کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کوگرفتارکر لیاہے۔ متاثرہ طالبہ کی شناخت پرینکا (28) کے طورپرہوئی ہے، جو جی ایس ایل میڈیکل کالج کی طالبہ ہیں۔ یہ واقعہ اے وی اپّاراؤ روڈ پرواقع پر سادتیہ مال کے قریب پیش آیا، جہاں وہ فلم دیکھنے گئی تھیں۔ پولیس کے مطابق، مال کی پارکنگ میں اپنی اسکوٹی کھڑی کرتے وقت پرینکا کا ناماورم علاقے سے تعلق رکھنے والے دونوجوانوں کے ساتھ معمولی جھگڑاہوا۔ الزام ہے کہ اس جھگڑے کے بعد دونوں نوجوان مشتعل ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق،جب پریانکا اپنی اسکوٹی پروہاں سے روانہ ہورہی تھیں توملزمان نے تیزرفتار کارسے ان کی اسکوٹی کوپیچھے سے ٹکرماردی۔ ٹکرلگنے سے وہ سڑک پرگرگئیں،جس کے بعد کاران کے جسم پرگزر گئی۔ مقامی افراد نے فوری طورپرپریانکا کو ہاسپٹل منتقل کیا،جہاں ابتدائی علاج کے بعدانہیں بہترعلاج کے لیے حیدرآباد منتقل کیاگیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق،پریانکا کوشدید دماغی چوٹیں آئی ہیں اورانہیں برین ڈیڈ قراردیا گیا ہے۔ پرکاش نگرپولیس نے دونوں ملزمان کوحراست میں لے لیاہے۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہواہے کہ واقعے کے وقت دونوں مبینہ طورپرشراب کے نشے میں تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی بھی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ واقعے کی مکمل حقیقت سامنے لائی جا سکے۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande