
مولانا سید حسین مہدی (سہارنپور ) مجالس کوکریں گے خطاب
نئی دہلی ،6اگست ( ہ س)
گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی سید الشہدائے کربلا حضرت امام حسین ?کی مناسبت سے سید محمدآفاق حسین باقری کی جانب سے 23صفر المظفرتا 25صفر المظفر7,8 اور9اگست تک’مسجد علی رضا? ‘کھڈ ا کالونی جیت پور ایکسٹینشن پورنئی دہلی میں خمسہ مجالس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ہر دن مجلس رات 8:30 بجے شروع ہوگی۔
بانیہ مجلس ایڈووکیٹ سید محمد ساحل حسن باقری کی اطلاع کے مطابق خمسہ مجالس میں سوزخوانی رئیس حید ر زیدی و ہمنوا صاحبان اور مولانا سید حسین مہدی (سہارنپور ) خطاب فرمائیں گے۔خواتین کے لئے پردے کا معقول انتظام کیا جا رہا ہے۔مجلس عزا میںنظامت کے فرائض مولانا محمد حسن سرسوی فرائض انجا م دیں گے جبکہ نوحہ خوانی سید صائم اعظمی کریں گے۔آخری مجلس میں نذر مولا کا اہتمام کیا گیا ہے۔بانیہ مجلس کی طرف درخواست کی گئی ہے کہ خمسہ مجالس میں تمام مومین و مومنات شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais