شوٹنگ کے دوران مہیش بابو کی ویڈیو لیک
شوٹنگ کے دوران مہیش بابو کی ویڈیو لیک ایس ایس راجامولی کی کثیر الانتظار فلم ’’وارانسی‘‘ ایک بار پھر شوٹنگ سے متعلق لیک ہونے والی ویڈیو کے باعث خبروں میں ہے۔ حیدرآباد میں جاری فلم کی شوٹنگ کے دوران مہیش بابو کی ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
مہیش بابو۔ تصویر ماخذ: ایکس۔


شوٹنگ کے دوران مہیش بابو کی ویڈیو لیک

ایس ایس راجامولی کی کثیر الانتظار فلم ’’وارانسی‘‘ ایک بار پھر شوٹنگ سے متعلق لیک ہونے والی ویڈیو کے باعث خبروں میں ہے۔ حیدرآباد میں جاری فلم کی شوٹنگ کے دوران مہیش بابو کی ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود سیٹ سے ویڈیو کا باہر آنا فلم سازوں کے لیے تشویش کا باعث بن گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وائرل ویڈیو فلم کے مشہور وارانسی گھاٹ والے منظر کا حصہ ہے، تاہم فلم سازوں کی جانب سے اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں مہیش بابو کو پانی کے اندر خون میں لت پت حالت میں ایک ایکشن منظر کی شوٹنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ یہ فلم کے سب سے بڑے اور سنسنی خیز ایکشن مناظر میں سے ایک ہوسکتا ہے۔ اس سے قبل بھی فلم کے سیٹ سے پرتھوی راج سُکومارن کی چند تصاویر لیک ہوئی تھیں، جن میں وہ مبینہ طور پر منفی کردار کی شکل میں نظر آئے تھے۔ مسلسل ہونے والی ان لیکس نے فلم کے حفاظتی انتظامات پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

حال ہی میں اُگر بھٹی غاروں سے متعلق ایک مبینہ لیک کے بعد یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے، جس پر شائقین میں بھی ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر متعدد مداح فلم سازوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ سیٹ کی سکیورٹی مزید سخت کی جائے تاکہ فلم کے اہم مناظر ریلیز سے پہلے منظر عام پر نہ آئیں۔ تاہم اس تازہ لیک پر فلم کی ٹیم کی جانب سے اب تک کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ مہیش بابو، پرتھوی راج سُکومارن اور پرینکا چوپڑا کی اداکاری سے مزین ’’وارانسی‘‘ 7 اپریل 2027 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande