محبت کی شادی کے معاملے پر کانگریس ایم ایل اے کے خاندان میں تنازعہ ،سنگین الزامات
حیدرآباد ،06 اگست (ہ س)۔ راجندرنگرسے کانگریس کے رکنِ اسمبلی پرکاش گوڑکے خاندان سے متعلق ایک معاملہ سیاسی اور عوامی حلقوں میں موضوعِ بحث بن گیا۔رکنِ اسمبلی کے بیٹے سنتوش گوڑنے اپنے والد پرسنگین الزامات عائدکرتے ہوئے کہاہے کہ محبت کی شادی کے فیصلے
محبت کی شادی باپ بیٹے میں تنازعہ، ایم ایل اے پرکاش گوڑ کے بیٹے کی سنسنی


حیدرآباد ،06 اگست (ہ س)۔

راجندرنگرسے کانگریس کے رکنِ اسمبلی پرکاش گوڑکے خاندان سے متعلق ایک معاملہ سیاسی اور عوامی حلقوں میں موضوعِ بحث بن گیا۔رکنِ اسمبلی کے بیٹے سنتوش گوڑنے اپنے والد پرسنگین الزامات عائدکرتے ہوئے کہاہے کہ محبت کی شادی کے فیصلے کے بعدان کی جان کوخطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ سنتوش گوڑنے میڈیا کوبتایا کہ وہ شریاشی نامی خاتون سے محبت کرتے ہیں اوردونوں کی 8 جولائی کوباقاعدہ منگنی ہوچکی ہے۔ ان کے مطابق اس رشتے سے دونوں خاندان مکمل طورپر واقف تھے اورابتدامیں والدین نے بھی شادی کی اجازت دے دی تھی،جس کے بعد منگنی کی تقریب منعقد ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ وہ گزشتہ ایک ماہ سے اپنی منگیترکے گھرمیں مقیم ہیں اوراس بات کی اطلاع ان کے اہلِ خانہ کوبھی تھی۔ تاہم ان کا الزام ہے کہ گزشتہ دن تقریباً چالیس افراد نے ان کی منگیترکے گھرپرحملہ کیا،خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی اوراملاک کونقصان پہنچایا۔ سنتوش گوڑکاکہنا ہے کہ اس واقعے کے ثبوت بھی ان کے پاس موجود ہیں۔ سنتوش گوڑنے مزیددعویٰ کیا کہ ان کے والد پرکاش گوڑان کی محبت کی شادی کے خلاف ہیں اورانہی کی ہدایت پران کے حامیوں نے یہ حملہ کیا۔ان کاکہناتھا کہ انہیں اوران کی ہونے والی اہلیہ کے خاندان کوجان کاخطرہ ہے،اس لیے پولیس فوری طورپرسیکیورٹی فراہم کرے اورواقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرے۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande