لداخ میں ملک کی پہلی ہائی آلٹیٹیوڈ وائلڈ لائف سفاری شروع کرنے کو ملی منظوری
لداخ, 06 اگست (ہ س)۔ لداخ میں ماحول دوست سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ملک کی پہلی ہائی آلٹیٹیوڈ وائلڈ لائف سفاری شروع کی جائے گی۔لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے اس منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔سرکاری حکام کے مطابق یہ فیصلہ سنو لیپرڈ اینڈ ہائی آلٹی
Ladakh


لداخ, 06 اگست (ہ س)۔

لداخ میں ماحول دوست سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ملک کی پہلی ہائی آلٹیٹیوڈ وائلڈ لائف سفاری شروع کی جائے گی۔لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے اس منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔سرکاری حکام کے مطابق یہ فیصلہ سنو لیپرڈ اینڈ ہائی آلٹیٹیوڈ نیچر کنزرویشن سوسائٹی کی پہلی گورننگ باڈی کے اجلاس میں کیا گیا۔ منصوبے کے تحت برفانی چیتے اور نایاب پرندوں کے مشاہدے کے لیے تربیت یافتہ مقامی گائیڈز اور ڈرائیوروں کے ساتھ خصوصی جیپ سفاری شروع کی جائے گی۔

محکمہ جنگلات کو ہدایت دی گئی ہے کہ ہیمس نیشنل پارک، چانگ تھانگ، قراقرم وائلڈ لائف سینکچری، نوبرا، زنسکار، کرگل اور دراس سمیت مختلف علاقوں میں سفاری روٹس کی نشاندہی کی جائے۔ اس کے علاوہ 20 مقامی نوجوانوں کو برڈ واچنگ کی تربیت دی جائے گی اور اہم مقامات پر برڈ واچنگ سہولیات بھی قائم کی جائیں گی۔

حکام کے مطابق لداخ بھارت میں برفانی چیتوں کی سب سے بڑی آبادی کا مسکن ہے، جہاں تقریباً 477 برفانی چیتے پائے جاتے ہیں۔ خطے میں 38 سے زائد اقسام کے ممالیہ، 340 اقسام کے پرندے اور تقریباً 1800 نباتاتی انواع بھی موجود ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد جنگلی حیات کے تحفظ کے ساتھ مقامی آبادی کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا اور لداخ کو کمیونٹی کی شراکت داری پر مبنی ماحول دوست سیاحت کا عالمی نمونہ بنانا ہے۔

اجلاس میں 40 گاؤں میں 300 کچرا دان نصب کرنے، پلاسٹک فری ٹورازم مہم شروع کرنے، 50 سرکاری اسکولوں میں شان وائلڈ لائف کلب قائم کرنے، مقامی نوجوانوں کے لیے وائلڈ لائف فوٹوگرافی فیلوشپ اور خواتین ہنرمندوں کی تربیت جیسے اقدامات کی بھی منظوری دی گئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande