ملیشیا میں ایشیا پیسیفک سوسائٹی آف انفیکشن کنٹرول کی میٹنگ میں اے ایم یو کی فیکلٹی رکن نے ہندوستان کی نمائندگی کی
علی گڑھ, 06 اگست (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ مائیکروبایولوجی کی فیکلٹی ممبر اور ہاسپٹل انفیکشن سوسائٹی آف انڈیا کی ایکزیکیٹیو رکن پروفیسر فاطمہ خان نے کوالالمپور، ملیشیا میں منعقدہ ایشیا پیسیفک سوسائٹی آف ا
پروفیسر فاطمہ خان


علی گڑھ, 06 اگست (ہ س)۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ مائیکروبایولوجی کی فیکلٹی ممبر اور ہاسپٹل انفیکشن سوسائٹی آف انڈیا کی ایکزیکیٹیو رکن پروفیسر فاطمہ خان نے کوالالمپور، ملیشیا میں منعقدہ ایشیا پیسیفک سوسائٹی آف انفیکشن کنٹرول کی کونسل میٹنگ میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ ان کے ہمراہ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال کے انفیکشن کنٹرول نرس مسٹر شعیب خان بھی تھے۔

اس اجلاس میں انفیکشن کی روک تھام ، ہیلتھ کیئر وبائیات، کلینیکل مائیکروبایولوجی اور ایشیا بحرالکاہل خطے کی رکن انجمنوں کے نمائندوں سمیت ممتاز ماہرین نے شرکت کی۔ متعدی بیماریوں، اینٹی بایوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت، صحت کی دیکھ بھال سے متعلق انفیکشن، مریضوں کی حفاظت، اور انفیکشن کی روک تھام کے شعبے میں علاقائی تعاون جیسے اہم موضوعات پر اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہاسپٹل انفیکشن سوسائٹی آف انڈیا کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر فاطمہ خان نے علاقائی تعاون، اینٹی بایوٹک ادویات کے مؤثر استعمال، انفیکشن سے بچاؤ کی پالیسیوں اور ایشیاپیسیفک سوسائٹی آف انفیکشن کنٹرول کے مستقبل کے اقدامات سے متعلق مباحث میں حصہ لیا۔

مسٹر شعیب خان نے تکنیکی نشستوں میں شرکت کرتے ہوئے شواہد پر مبنی انفیکشن سے بچاؤ کے طریقہ کار، نگرانی کے پروگراموں اور صحت کے اداروں میں معیار کی بہتری کے اقدامات کے نفاذ میں انفیکشن کنٹرول نرسوں کے کردار کو اجاگر کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande