وزیر اعلیٰ نے پیتم پورہ میں اسٹیم انوویشن لیب کا افتتاح کیا، کہا – سرکاری اسکولوں میں عالمی معیار کی سہولیات کی توسیع جاری
نئی دہلی، 6 اگست (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پیتم پورہ کے سروودے ودیالیہ میں نئی سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (اسٹیم) انوویشن لیب کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیب طلبا کے لیے سیکھنے، تخلیقی انداز میں سوچنے اور اپنے خیالات کو
INAUGURAT-STEM-INNOVATION-LAB


نئی دہلی، 6 اگست (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پیتم پورہ کے سروودے ودیالیہ میں نئی سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (اسٹیم) انوویشن لیب کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیب طلبا کے لیے سیکھنے، تخلیقی انداز میں سوچنے اور اپنے خیالات کو اختراعات میں تبدیل کرنے کی جگہ ہے۔ اس موقع پر کرکٹرز شیکھر دھون اور سوفی دھون بھی موجود تھے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعلیٰ نے کہاکہ دہلی کا ہر طالب علم بڑے خواب دیکھے اور ان کو پورا کرنے کے لیے جدید مواقع تک رسائی حاصل ہو، یہ ہمارا عزم ہے ۔ وکست بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کے مطابق، دہلی کے سرکاری اسکولوں میں عالمی معیار کی تعلیمی سہولیات کو مسلسل توسیع دی جا رہی ہے۔“

انہوں نے کہا کہ سرکاری سروودے ودیالیہ، پیتم پورہ میں اسٹیم انوویشن لیب کا آغاز اس سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ یہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) عوامی شراکت داری کی طاقت کی مثال دیتی ہے، جو سرکاری اسکولوں میں اختراع اور معیاری تعلیم کی نئیجہتیں قائم کر رہی ہے۔ یہ لیب شیکھر دھون فاو¿نڈیشن، ایچ ایم ڈی انڈیا اور ڈا ون گروپ کے تعاون سے بنائی گئی تھی۔

وزیر اعلیٰ نے حمایت کے لیے شیکھر دھون اور سوفی دھون کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا،”آپ کا تعاون دہلی کے بچوں کے روشن مستقبل میں ایک اہم سرمایہ کاری ہے۔“

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande