ہریش راؤ تنقید کا جواب دیں،: اے آئی سی سی سکریٹری
حیدرآباد ،06 اگست (ہ س)۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے سکریٹری اورسابق رکن اسمبلی سمتھ کمارنے کہا ہے کہ بی آرایس کے سینئررہنماٹی ہریش راؤکوکانگریس قائدین کی جانب سےعائد کیے گئے الزامات اورکی گئی تنقید کاجواب دیناچاہیے، نہ کہ قانونی ن
ہریش راؤ تنقید کا جواب دیں،: اے آئی سی سی سکریٹری سمتھ کمار


حیدرآباد ،06 اگست (ہ س)۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے سکریٹری اورسابق رکن اسمبلی سمتھ کمارنے کہا ہے کہ بی آرایس کے سینئررہنماٹی ہریش راؤکوکانگریس قائدین کی جانب سےعائد کیے گئے الزامات اورکی گئی تنقید کاجواب دیناچاہیے، نہ کہ قانونی نوٹس بھیجنے کاراستہ اختیارکرناچاہیے۔ گاندھی بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس سے سمتھ کمارنے کہاکہ اگرکانگریس کے الزامات غلط ثابت ہوتے ہیں توپارٹی ثبوت پیش کرنے کےلیےتیارہے،تاہم اختلافِ رائے کاجواب قانونی نوٹس نہیں بلکہ حقائق کے ساتھ دیاجاناچاہیے۔انہوں نے بی آر ایس رہنما اورسابق آئی پی ایس افسر آرایس پروین کمارکوبھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ سمتھ کمارنے الزام عائد کیا کہ آر ایس پروین کمارمسلسل کانگریس قائد راہل گاندھی کے خلاف غیر مناسب بیانات دے رہے ہیں،جبکہ انہیں ایسی تنقید کا کوئی اخلاقی یاسیاسی جوازحاصل نہیں۔ سمتھ کمار نے دعویٰ کیا کہ آر ایس پروین کمار نے اپنے سیاسی مفادات کے لیے بی ایس پی کوبی آر ایس کے قریب کردیااوراب وہ بی آرایس قیادت کے دفاع میں غیرضروری بیانات دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک سابق آئی پی ایس افسر سے زیادہ ذمہ دارانہ طرزِ عمل کی توقع کی جاتی ہے۔ انہوں نےکہاکہ ہریش راؤکوچاہیے کہ وہ عوامی سطح پراٹھائے گئے سوالات اورالزامات کا مدلل جواب دیں۔ان کے مطابق، تنقید کے جواب میں قانونی نوٹس بھیجنا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔”سمتھ کمار کے ان بیانات پربی آر ایس کی جانب سے فوری طورپرکوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande