حکومت کوئلہ کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے: جی کشن ریڈی
نئی دہلی، 06 اگست (ہ س)۔ مرکزی حکومت کوئلہ کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ مرکزی وزیر برائے کوئلہ و کانکنی جی کشن ریڈی نے کوئلہ وزارت سے متعلق ارکانِ پارلیمنٹ کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ
حکومت کوئلہ کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مو¿ثر اقدامات کر رہی ہے: جی کشن ریڈی


نئی دہلی، 06 اگست (ہ س)۔

مرکزی حکومت کوئلہ کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ مرکزی وزیر برائے کوئلہ و کانکنی جی کشن ریڈی نے کوئلہ وزارت سے متعلق ارکانِ پارلیمنٹ کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

ریڈی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ 12 برسوں کے دوران شروع کی گئی اصلاحات میں تجارتی کوئلہ کانکنی ایک نمایاں مثال ہے۔

انہوں نے کمیٹی کے ارکان کو بتایا کہ تجارتی کوئلہ کانوں کی نیلامی کے 14 مراحل مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 15واں مرحلہ اس وقت عمل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجارتی کوئلہ کانکنی نے اس شعبے کو زیادہ مسابقتی، مؤثر اور جدید بنایا ہے۔ شفاف نیلامی کے نظام نے مسابقت اور سرمایہ کاری کو فروغ دے کر بھارت کے کوئلہ شعبے میں انقلابی تبدیلی پیدا کی ہے۔

نیلامی کے عمل کا ذکر کرتے ہوئے ریڈی نے بتایا کہ کوئلہ وزارت صنعتی تنظیموں اور نجی کمپنیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور آگاہی بڑھانے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے روڈ شوز اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کر رہی ہے۔

وزارت کے مطابق اس اجلاس کی صدارت مرکزی وزیر برائے کوئلہ و کانکنی جی کشن ریڈی نے کی۔ اجلاس میں مشاورتی کمیٹی کے ارکان کے علاوہ کوئلہ وزارت کے سیکریٹری وکرم دیو دت، وزارت کے سینئر حکام اور کوئلہ شعبے کے سرکاری اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande