حکومت 15 اگست سے ایک کروڑ پانچ لاکھ نئے راشن کارڈ تقسیم کرے گی
حیدرآباد ،06 اگست (ہ س)۔ تلنگانہ حکومت ریاست بھرمیں 15 اگست سے ایک کروڑپانچ لاکھ نئے منظورشدہ لیمینیٹیڈ پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم(پی ڈی ایس)راشن کارڈ تقسیم کرنے کا آغاز کرےگی۔ اس اقدام کامقصد مستحق غریب خاندانوں کے لیے غذائی تحفظ کو مزید مضبوط بنانا ہ
حکومت 15 اگست سے ایک کروڑ پانچ لاکھ نئے راشن کارڈ تقسیم کرے گی


حیدرآباد ،06 اگست (ہ س)۔ تلنگانہ حکومت ریاست بھرمیں 15 اگست سے ایک کروڑپانچ لاکھ نئے منظورشدہ لیمینیٹیڈ پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم(پی ڈی ایس)راشن کارڈ تقسیم کرنے کا آغاز کرےگی۔ اس اقدام کامقصد مستحق غریب خاندانوں کے لیے غذائی تحفظ کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اس پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے ریاست کے آبپاشی، خوراک اورشہری رسد کے وزیرکیپٹن این اتم کمار ریڈی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی ضلع سنگاریڈی میں اس تقسیم مہم کا باضابطہ افتتاح کریں گے،جبکہ یومِ آزادی کے موقع پردوپہر2 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان ریاست کی تمام119اسمبلی حلقوں میں بھی بیک وقت اسی نوعیت کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔وزیرنے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ ریونیو ڈویژنل افسران (آرڈی اوز)کے ساتھ مل کرراشن کارڈوں کی تقسیم کو منظم اورمؤثرطریقے سے یقینی بنائے۔ حکام کومستحقین کی تصدیق، لیمینیٹیڈراشن کارڈوں کی طباعت، تقسیم مراکزپرضروری انتظامات،عوامی سہولیات اورمیڈیا کوریج کے انتظامات مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق اتم کمارریڈی نے اس پروگرام کوحکومت کی ایک اہم فلاحی اسکیم قرار دیتے ہوئے کہاکہ حکومت اس بات کو یقینی بناناچاہتی ہے کہ ہر نیا مستحق خاندان پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم (پی ڈی ایس) کے فوائد سے مستفید ہو، تاکہ تلنگانہ میں غذائی تحفظ کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande