انیس سال بعد عمران ہاشمی کی 'آوارہ پن' کی دنیا میں واپسی، 'آوارہ پن 2' کا ٹریلر جاری
بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کی طویل عرصے سے منتظر فلم ''آوارہ پن 2'' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ تقریباً 19 سال بعد عمران ہاشمی ایک مرتبہ پھر اپنے مقبول کردار شیوم پنڈت کے روپ میں بڑے پردے پر واپس آ رہے ہیں۔ وشیش فلمز کے بینر تلے بننے والی اس ا
19 سال بعد عمران ہاشمی کی 'آوارہ پن' کی دنیا میں واپسی، 'آوارہ پن 2' کا ٹریلر جاری


بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کی طویل عرصے سے منتظر فلم 'آوارہ پن 2' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ تقریباً 19 سال بعد عمران ہاشمی ایک مرتبہ پھر اپنے مقبول کردار شیوم پنڈت کے روپ میں بڑے پردے پر واپس آ رہے ہیں۔

وشیش فلمز کے بینر تلے بننے والی اس ایکشن تھرلر فلم کے ٹریلر میں انتقام، نجات اور جذباتی کشمکش کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ زبردست ایکشن، گہرے جذبات اور مو¿ثر بیک گراو¿نڈ میوزک نے ٹریلر کو شائقین کے درمیان موضوعِ گفتگو بنا دیا ہے۔

ٹریلر میں شیوم پہلے کے مقابلے میں زیادہ پختہ نظر آتا ہے اور اپنے ماضی کے بوجھ کے ساتھ جدوجہد کرتا دکھائی دیتا ہے، جس سے فلم کی کہانی پہلے حصے سے جڑتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔

فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ دیشا پٹانی، زارا کے کردار میں نظر آئیں گی، جبکہ شبانہ اعظمی، نفیسہ کے کردار میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ پورن گبی، انیر±ودھ راول، سریندر وِکی، وجینت کوہلی اور اتُل کمار بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

فلم کی ہدایت کاری نتن ککڑ نے کی ہے، جبکہ اس کی کہانی بلال صدیقی نے تحریر کی ہے۔ فلم کے پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ 'آوارہ پن 2' محض ایک سیکوئل نہیں بلکہ شیوم پنڈت کی ادھوری کہانی کا ایک جذباتی اور سنسنی خیز تسلسل ہے۔

فلم کی موسیقی کو بھی اس کی بڑی خصوصیت قرار دیا جا رہا ہے۔ متھون، جیت گنگولی، امال ملک، اکھل سچدیوا اور واصف احمد نے موسیقی ترتیب دی ہے، جبکہ گیت سعید قادری، راشمی وراگ، اکھل سچدیوا اور سچن سنگھ چندیل نے لکھے ہیں۔

ٹریلر میں شامل مشہور گیت تیرا میرا رشتہ بھی شائقین کی خصوصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

مکیش بھٹ اور وشیش فلمز کے پیش کردہ اس پروجیکٹ 'آوارہ پن 2' کی پروڈیوسنگ وشیش بھٹ نے کی ہے۔ یہ فلم 14 اگست 2026 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande