محکمہ جنگلات کے 25 عہدیدار وں کا ڈپوٹیشن منسوخ،وزرا کی سفارشات بےکار
محکمہ جنگلات کے 25 عہدیدار وں کا ڈپوٹیشن منسوخ،وزرا کی سفارشات بےکارحیدرآباد ،06 اگست (ہ س)۔ تلنگانہ کے محکمہ جنگلات میں اس وقت ایک انتظامی تنازعہ سامنے آیا ہے، جہاں پرنسپل چیف کنزرویٹرآف فاریسٹ(پی چی سی سی ایف)ونئے کمارکی جانب سے 25 افسران اورم
محکمہ جنگلات کے 25 عہدیدار وں کا ڈپوٹیشن منسوخ،وزرا کی سفارشات بےکار


محکمہ جنگلات کے 25 عہدیدار وں کا ڈپوٹیشن منسوخ،وزرا کی سفارشات بےکارحیدرآباد ،06 اگست (ہ س)۔

تلنگانہ کے محکمہ جنگلات میں اس وقت ایک انتظامی تنازعہ سامنے آیا ہے، جہاں پرنسپل چیف کنزرویٹرآف فاریسٹ(پی چی سی سی ایف)ونئے کمارکی جانب سے 25 افسران اورملازمین کی ڈپوٹیشن منسوخ کیے جانے پربحث چھڑ گئی ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ یہ فیصلہ محکمہ جنگلات کی وزیرکنڈاسریکھا اوردیگروزراء وعوامی نمائندوں کی سفارشات کے باوجود کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، محکمہ جنگلات کے 25 افسران اورملازمین نے خاندانی ضروریات اورمقامی حالات کے پیش نظر اپنی ڈپوٹیشن کسی دوسرے مقام یا دوسرے محکمے میں کیے جانے کی درخواست کی تھی۔ ان کی درخواستوں کی حمایت وزیرجنگلات کنڈاسریکھا، وزراء سری دھربابو،پونم پربھاکر،جوپلی کرشناراؤ،تمالاناگیشورراؤ،ٹی پی سی سی صدرمہیش کمارگوڑاورارکان اسمبلی چکّوڈوومشی کرشنا اورسنجے نے بھی کی تھی۔اطلاعات کے مطابق، سابق پی سی سی ایف سورنا نے ان ڈپوٹیشنوں کی منظوری دے دی تھی، لیکن 30 جون کوعہدہ سنبھالنے کے بعد نئے پی سی سی ایف ونئے کمارنے تمام 25 ڈپوٹیشن احکامات منسوخ کردئیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرکنڈاسریکھا نے بعد ازاں ان ڈپوٹیشنوں کودوبارہ بحال کرنے اور متعلقہ افسران کوڈپوٹیشن پربھیجنے کی ہدایت بھی دی۔ تاہم ان ہدایات پرعمل نہیں کیا گیا۔اس معاملے نے سرکاری وسیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑدی ہے۔ بعض حلقوں میں یہ سرگوشیاں بھی جاری ہیں کہ اگرایک اعلیٰ افسروزراء کی سفارشات پربھی عمل نہیں کررہا تواس کے پیچھے کسی بااثرشخصیت کی حمایت ہو سکتی ہے۔ تاہم،اس حوالے سے نہ پی سی سی ایف ونئے کماراورنہ ہی ریاستی حکومت کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے۔ فی الحال اس معاملے پر کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی ہے اورمزید وضاحت کا انتظارکیاجارہا ہے۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande