حضرت احمد رضا خان بریلوی کے 108واں عرس پر کانگریس اقلیتی شعبہ کا وفد درگاہ عالیہ میں چادر پیش کرے گا
اے آئی سی سی اقلیتی شعبہ نے نمائندہ وفد تشکیل دے دیا، مختلف عہدیداران کو شامل کیا گیا نئی دہلی، 6 اگست(ہ س )۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے اقلیتی شعبہ نے اعلان کیا ہے کہ امام اہلِ سنت اعلیٰ حضرت حضرت احمد رضا خان بریلوی کے 108واں عرس
حضرت احمد رضا خان بریلوی کے 108واں عرس پر کانگریس اقلیتی شعبہ کا وفد درگاہ عالیہ میں چادر پیش کرے گا


اے آئی سی سی اقلیتی شعبہ نے نمائندہ وفد تشکیل دے دیا، مختلف عہدیداران کو شامل کیا گیا

نئی دہلی، 6 اگست(ہ س )۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے اقلیتی شعبہ نے اعلان کیا ہے کہ امام اہلِ سنت اعلیٰ حضرت حضرت احمد رضا خان بریلوی کے 108واں عرسِ رضوی کے موقع پر حسبِ روایت کانگریس پارٹی کی جانب سے عقیدت و احترام کے ساتھ درگاہ عالیہ، بریلی میں چادر پیش کی جائے گی۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کی جانب سے اس مقصد کے لیے ایک نمائندہ وفد تشکیل دیا گیا ہے، جو درگاہ عالیہ میں حاضری دے کر چادر پیش کرے گا اور ملک میں امن، بھائی چارے، محبت اور قومی یکجہتی کے لیے دعا کرے گا۔

وفد میں اقلیتی شعبہ کی نایب چیئرپرسن و انچارج اترپردیش روبی خان، جوائنٹ کوآرڈینیٹر محمود خان، محمد احمد خان، اندرجیت سنگھ بنگا، شمیم علوی، عبدالکلام خان، محمد ریس فاروقی انچارج لیگل ونگ۔ محبوب چھوکر، عدنان اشرف، کیپٹن نصیب سنگھ سندھو اور نسیم قریشی سمیت متعدد عہدیداران شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande