
بھارتی کھیلوں کی تاریخ میں 06 اگست 1985 کا دن بلیئرڈز کے لیے سنہری حروف میں لکھا جاتا ہے۔ اسی روز بھارت کے بلیئرڈز کے عظیم کھلاڑی گیت شری رام سیٹھی نے ورلڈ ایمیچر بلیئرڈز چیمپئن شپ کا اعزاز جیت کر ملک کو بین الاقوامی سطح پر نئی شناخت دلائی۔ فائنل میں گیت سیٹھی کا مقابلہ آسٹریلیا کے تجربہ کار کھلاڑی باب مارشل سے ہوا۔ تقریباً آٹھ گھنٹے تک جاری رہنے والے اس نہایت سنسنی خیز اور سخت مقابلے میں سیتھی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس یادگار مقابلے کا ذکر طویل عرصے تک کھیلوں کی دنیا میں ہوتا رہا۔ اس تاریخی کامیابی نے نہ صرف گیت سیتھی کو دنیا کے صفِ اول کے بلیئرڈز کھلاڑیوں میں شامل کر دیا بلکہ بھارت میں بلیئرڈز اور اسنوکر جیسے کیو کھیلوں کی مقبولیت کو بھی نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ بعد کے برسوں میں گیت سیٹھی نے متعدد عالمی اعزازات اپنے نام کرکے بھارت کا نام روشن کیا۔ کھیلوں میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں انہیں ارجن ایوارڈ، راجیو گاندھی کھیل رتن اور پدم شری سمیت کئی باوقار اعزازات سے نوازا گیا۔
اہم واقعات
1304ء — فرانسیسکو پیٹرارک، اطالوی شاعر اور ادیب کی پیدائش۔
1606ء — شیکسپیئر کے ڈرامے میکبتھ کی پہلی بار بادشاہ جیمز اول کے سامنے پیش کش کی گئی۔
1753ء — برٹش میوزیم کا قیام عمل میں آیا۔
1900ء — ملک خضر حیات ٹوانہ، پنجاب کے سیاست داں، فوجی افسر اور زمیندار کی پیدائش۔
1905ء — انڈین نیشنل کانگریس نے برطانوی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی، جس سے تحریکِ سودیشی کو فروغ ملا۔
1925ء — ایم۔ ایس۔ سوامی ناتھن، معروف بھارتی زرعی سائنس دان اور سبز انقلاب کے معمار، کی پیدائش۔
1938ء — اسٹانیسلاوس وسکی، روسی ادیب اور تھیٹر ڈراموں کے ہدایت کار، کا انتقال۔
1941ء — رابندر ناتھ ٹیگور، نوبیل انعام یافتہ بھارتی شاعر و ادیب کا انتقال۔
1944ء — 51 فٹ لمبا، 8 فٹ اونچا اور تقریباً پانچ ٹن وزنی پہلا الیکٹرانک کیلکولیٹر تیار کیا گیا۔
1946ء — برطانیہ نے پہلی بار سکے پر ایک سیاہ فام شخصیت کی تصویر شائع کرنے کی منظوری دی۔
1947ء — محمد علی جناح پاکستان روانہ ہوئے۔
1955ء — معروف بھارتی گلوکار سریش واڈیکر کی پیدائش۔
1957ء — امریکہ نے نیواڈا کے تجرباتی مقام پر ایٹمی تجربہ کیا۔
1960ء — آئیوری کوسٹ کو فرانس سے آزادی حاصل ہوئی۔
1972ء — یوگنڈا کے صدر عیدی امین نے ایشیائی نژاد افراد کو 90 دن کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔
1975ء — جنوبی افریقی اداکارہ شارلیز تھیرون کی پیدائش۔
1985ء — بھارتی بلیئرڈز کھلاڑی گیت سیتھی نے آسٹریلیا کے باب مارشل کو شکست دے کر ورلڈ ایمیچر بلیئرڈز چیمپئن شپ جیت لی۔
1988ء — بھارتی کرکٹر انیسا محمد کی پیدائش۔
1990ء — امریکہ نے سعودی عرب میں اپنی فوج تعینات کرکے آپریشن ڈیزرٹ شیلڈ کا آغاز کیا۔
1994ء — اسرائیل اور اردن کے درمیان پہلی ٹیلی فون سروس کا آغاز ہوا۔
1996ء — امریکی سائنس دانوں نے 13 ہزار سال پہلے زمین پر گرنے والے شہابِ ثاقب کے ٹکڑوں سے مریخ پر یک خلوی جانداروں کے ممکنہ وجود کے شواہد پیش کیے۔
1996ء — بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی آدتیہ جوشی کی پیدائش۔
1998ء — کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارت خانوں پر دہشت گرد حملوں میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
2000ء — روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایک قانون پر دستخط کرکے اپنے اختیارات میں اضافہ کیا۔
2009ء — ہندی فلموں کے معروف نغمہ نگار گلشن باورا کا انتقال۔
2011ء — دوسری جنگِ عظیم کی مشہور خاتون مجاہدہ نینسی ویک کا انتقال۔
2015ء — پہلا قومی یومِ ہینڈلوم منایا گیا۔
2018ء — سویڈن کے معروف فرنیچر برانڈ آئیکیا نے بھارت میں اپنا پہلا اسٹور کھولا۔
2018ء — ایم۔ کروناندھی، بھارتی سیاست دان اور تمل ناڈو کے سابق وزیرِ اعلیٰ، کا انتقال۔
اہم واقعات
رابندر ناتھ ٹیگور کی برسی۔
ہینڈلوم کا قومی دن۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد