بجبہاڑہ کے قریب سڑک حادثہ میں 4 زخمی، ایک کی حالت نازک
سرینگر، 6 اگست (ہ س) ۔جمعرات کو ڈونی پورہ کراسنگ کے قریب بجبہاڑہ میں ایئر اسٹرپ کے قریب ایک حادثہ پیش آیا۔جس میں دو گاڑیاں سوئفٹ ڈزائر زیر رجسٹریشن نمبر HP37G/0172 اور ٹاٹا موبائل زیر رجسٹریشن نمبر JK22B/7482 آپس میں ٹکرا گئیں۔ حکام نے بتایا کہ ا
بجبہاڑہ کے قریب سڑک حادثہ میں 4 زخمی، ایک کی حالت نازک


سرینگر، 6 اگست (ہ س) ۔جمعرات کو ڈونی پورہ کراسنگ کے قریب بجبہاڑہ میں ایئر اسٹرپ کے قریب ایک حادثہ پیش آیا۔جس میں دو گاڑیاں سوئفٹ ڈزائر زیر رجسٹریشن نمبر HP37G/0172 اور ٹاٹا موبائل زیر رجسٹریشن نمبر JK22B/7482 آپس میں ٹکرا گئیں۔

حکام نے بتایا کہ اس حادثے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سریندر کمار ولد روپ لال شرما ساکن چنڈی گڑھ موہالی بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ایک اور زخمی کی شناخت ہماچل پردیش کے پہلوان پور کے رہنے والے ایس چند منڈا کے طور پر ہوئی ہے۔ ایک اور مسافر اور ایک گاڑی کے ڈرائیور کو بھی چوٹیں آئیں، ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ سریندر کمار کی حالت تشویشناک ہے۔ مزید تفصیلات کا نتظار ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande