اروناچل پردیش میں ایک دن میں چار گھنٹے کے اندرزلزلے سے پانچ بار زمین لرز گئی
ایٹا نگر، 6 اگست (ہ س) اروناچل پردیش میں جمعرات کی صبح 3 بج کر 40منٹ سے 7بج کر 17منٹ کے درمیان پانچ بار زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ سب سے شدید زلزلہ، جس کی شدت 5.1 تھی، اپر سیانگ ضلع میں صبح 5:45 بجے محسوس کیا گیا۔ فی الحال جانی نقصان کی کوئی اط
Arunachal-Pradesh-Five-Earthquakes-shaken


ایٹا نگر، 6 اگست (ہ س) اروناچل پردیش میں جمعرات کی صبح 3 بج کر 40منٹ سے 7بج کر 17منٹ کے درمیان پانچ بار زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ سب سے شدید زلزلہ، جس کی شدت 5.1 تھی، اپر سیانگ ضلع میں صبح 5:45 بجے محسوس کیا گیا۔ فی الحال جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

انڈین سیسمولوجیکل سروے کی اطلاعات کے مطابق، پہلا زلزلہ، جس کی شدت 2.8 تھی، اپر سیانگ میں صبح 3:40 پر محسوس کیا گیا، زلزلے کا مرکز 5 میٹر زیر زمین تھا۔ زلزلے کا مرکز 28.94ڈگر شمالی عرض البلد اور 94.74ڈگری مشرقی طول بلد پر واقع تھا۔

دوسرا زلزلہ، جس کی شدت 3.2 تھی، اپر سیانگ میں صبح 3:55 بجے آیا، اس کا مرکز سطح زمین سے 7 میٹر نیچے تھا۔ زلزلے کا مرکز 28.926 شمالی عرض البلد اور 94.806 مشرقی طول بلد پر واقع تھا۔

تیسرا زلزلہ، 2.8 شدت کا زلزلہ، اپر سیانگ میں صبح 4:34 بجے آیا، اس کا مرکز 13 میٹر زیر زمین تھا۔ زلزلے کا مرکز 28.863 شمالی عرض البلد اور 94.890 مشرقی طول بلد پر واقع تھا۔

چوتھا زلزلہ، 5.1 شدت کا زلزلہ، اپر سیانگ میں صبح 5:45 بجے آیا، اس کا مرکز سطح زمین سے 11 میٹر نیچے تھا۔ زلزلے کا مرکز 29.124 شمالی عرض البلد اور 94.856 مشرقی طول بلد پر واقع تھا۔

پانچواں زلزلہ، 3.5 شدت کا زلزلہ، اپر سیانگ میں صبح 7 بج کر 17 منٹ پر محسوس کیا گیا، اس کا مرکز سطح زمین سے 5 میٹر نیچے تھا۔ زلزلے کا مرکز 28.987 شمالی عرض البلد اور 94.774 مشرقی طول بلد پر واقع تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande