
علی گڑھ, 06 اگست (ہ س)۔
علی گڑھ شہر اسمبلی کے وارڈ نمبر 39 واقع ترکمان گیٹ میں عرصۂ دراز سے خستہ حال سڑک اور جگہ جگہ گڑھوں کی وجہ سے مقامی باشندوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ سڑک کی خراب حالت کے باعث ای رکشا پلٹنے اور بچوں و راہگیروں کے زخمی ہونے کے واقعات بھی پیش آ رہے تھے۔
علاقے کے اس اہم مسئلے کو لے کر اتر پردیش ادیوگ ویاپار پرتی ندھی منڈل کے میٹروپولیٹن نائب صدر محمد فیصل کی قیادت میں ایک وفد نے نگر آیوکت پریم پرکاش مینا اور میئر پرشانت سنگھل سے ملاقات کرکے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس دوران وارڈ کے کارپوریٹر شیر سنگھ سینی بھی مسلسل اس مسئلے کو انتظامیہ کے سامنے اٹھاتے رہے۔
محمد فیصل کی مسلسل پیروی اور متعلقہ حکام کی کارروائی کے بعد اب ترکمان گیٹ کی سڑک کی تعمیر کا کام مکمل ہو گیا ہے، جس پر علاقے کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ مقامی باشندوں نے نگر آیوکت، میئر، کارپوریٹر شیر سنگھ سینی اور محمد فیصل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے سے درپیش مسئلہ بالآخر حل ہو گیا۔
اس موقع پر لوگوں نے کہا کہ محمد فیصل نے عوامی مسئلے کو سنجیدگی سے حکام کے سامنے رکھا، جس کے نتیجے میں سڑک کی تعمیر ممکن ہو سکی۔ سڑک کی تعمیر میں قادر خان، عاطف احد، فہد عرف علی، سلمان، ریحان، شانو احد، ساجد، یوسف، عارف خان، پھول سمیت متعدد مقامی افراد نے بھی تعاون کیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ