
چنڈی گڑھ، 5 اگست (ہ س)۔ پنجاب میںامرتسر پولیس نے سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کرکے دواسمگلر کو گرفتار کیاہے۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دس کلو ہیروئن برآمد کی ہے۔ اس کارروائی سے سرحدی علاقے میں کام کرنے والے منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا لگاہے۔
برآمد کی گئی ہیروئن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے ۔ڈائریکٹر جنرل پولیس پنجاب گورو یادو نے بدھ کو بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر امرتسر دیہی پولیس نے گھرنڈا تھانہ علاقے میں ایک خصوصی آپریشن شروع کیا۔
دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 10 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ کھیپ مبینہ طور پر سرحد پار بھارت پہنچایا گیا اور پنجاب سمیت دیگر ریاستوں کو سپلائی کیا جانا تھا۔ اس سلسلے میں گھرنڈا پولس اسٹیشن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کی اورا سمگلنگ نیٹ ورک سے متعلق معلومات حاصل کیں۔
دیگر افراد اور ممکنہ بین الاقوامی رابطوں کی شناخت کے لیے تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ نیٹ ورک کے تمام آگے اور پیچھے روابط کی چھان بین کی جا رہی ہے۔
سمجھا جارہاہے کہ کارروائی صرف دو ملزمان کی گرفتاری تک محدود نہیں رہے گی۔
اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی