دو معصوم چچازاد بھائی زیر تعمیر شاہراہ پر گڑھے میں ڈوب کر جاں بحق، گاؤں میں سوگ کی فضا
- پلر کا گڑھا بارش کے پانی سے بھر ا تھا، مرکزی وزیر مملکت انوپریہ پٹیل نے دکھ کا اظہار کیا مرزا پور، 5 اگست (ہ س)۔ اترپردیش کے مرزا پور کے چیلہ تھانہ علاقے کے تحت ہرسنگھ پور گاؤں میں منگل کی دیر شام ایک المناک حادثے میں دو معصوم چچازاد بھائیوں کی
UP-TWO-COUSINS-DROWN-DIED


- پلر کا گڑھا بارش کے پانی سے بھر ا تھا، مرکزی وزیر مملکت انوپریہ پٹیل نے دکھ کا اظہار کیا

مرزا پور، 5 اگست (ہ س)۔ اترپردیش کے مرزا پور کے چیلہ تھانہ علاقے کے تحت ہرسنگھ پور گاؤں میں منگل کی دیر شام ایک المناک حادثے میں دو معصوم چچازاد بھائیوں کی زیر تعمیر ہائی وے کے لیے کھودے گئے پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ اس واقعے سے پورا گاؤں سوگ میں ڈوب گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

ہائی وے کی پلیا پرپلر کی تعمیر کے لیے گہرا گڑھا کھودا گیا تھا ، جس میں مسلسل بارش کی وجہ سے پانی بھرگیا۔ہرسنگھ پور گاؤں کے سریش یادو کا بیٹا سات سالہ کشن اور کڈیدین یادو کا چھ سالہ بیٹا ستیم اس گڑھے میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ وہ آپس میں چچازاد بھائی تھے۔ کافی تلاش کے بعد انہیں باہر نکالا گیا لیکن تب تک وہ دم توڑ چکے تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی شروع کر دی۔چیلہ پولیس اسٹیشن کے افسر ویدیہ ناتھ سنگھ نے بتایا کہ ہرسنگھ پور گاؤں میں پانی سے بھرے گڑھے میں دو بچوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملی تھی۔ پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ دونوں بچوں کو باہر نکال کر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ معاملے میں ضروری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

انوپریہ پٹیل نے دکھ کا اظہار کیا، وفد گاؤں پہنچا

مرکزی وزیر مملکت انوپریہ پٹیل نے دونوں بچوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ ان کی ہدایت پر، اپنا دل (ایس) کا ایک وفد، درگیش پٹیل کی قیادت میں، آدھی رات کو ہرسنگھ پور پہنچا اور سوگوار خاندان سے ملاقات کی۔ وفد نے کہا کہ مرکزی وزیر مملکت اور پورا اپنا دل (ایس) خاندان غم کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ انتظامیہ سے بات کرکے ضروری کارروائی کی جائے اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande