
۔جمنا میں 41.8 ملی میٹر اور گنگا کے گھاٹوں پر 22 سے 28 ملی میٹر بارش درج کی گئی، پانی کی سطح اب بھی خطرے کے نشان سے نیچے
پریاگ راج، 5 اگست (ہ س)۔ مسلسل بارش کی وجہ سے پریاگ راج میں گنگا اور جمنا ندیوں کے پانی کی سطح میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ تاہم دونوں دریاو¿ں کے پانی کی سطح اب بھی خطرے کے نشان سے کافی نیچے ہے اور ضلع میں تمام پشتے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
بدھ کی صبح آٹھ بجے جاری فلڈ کنٹرول روم کی رپورٹ کے مطابق پریاگ راج میں خطرے کی سطح 84.734 میٹر ہے۔ نینی میں دریائے جمنا کے پانی کی سطح 74.96 میٹر ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 سینٹی میٹر زیادہ ہے۔ نینی کے علاقے میں 41.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ دریائے گنگا کے پانی کی سطح پھاپھامو¿ میں 78.32 میٹر ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31 سینٹی میٹر زیادہ ہے۔ اس علاقے میں 22.6 ملی میٹر بارش ہوئی۔
چھتناگ میں گنگا کے پانی کی سطح 74.59 میٹر ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 سینٹی میٹر زیادہ ہے۔ یہاں 28.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ فلڈ کنٹرول روم کے حکام کے مطابق دریا میں پانی کی سطح میں اضافے کے باوجود صورتحال مکمل طور پر معمول پر ہے اور ضلع میں تمام پشتے محفوظ ہیں۔ انتظامیہ پانی کی سطح پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری تیاری کی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد