
- خلیج بنگال میں بننے والے کم دباو کے اثر سے کئی ریاستوں میں تیز بارش جاری رہے گی
پریاگ راج، 5 اگست (ہ س)۔ خلیج بنگال میں بننے والے کم دباو والے ایریااور مانسون کے فعال نظام کے زیر اثر مانسون کی ٹرف لائن شمالی ہندوستان کی طرف منتقل ہو گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں، اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں میں اگلے چند دنوں میں اچھی بارش ہونے کا امکان ہے۔ موسمیات کے ماہرین نے اگلے 48 گھنٹوں کے دوران اتر پردیش کے کئی حصوں میں شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔
ڈاکٹر ایس این چندر شیکھر آزاد یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹکنالوجی، کانپور کے ماہر موسمیات سنیل پانڈے نے بتایا کہ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، مانسون کی ٹرف لائن بدھ کو امرتسر، کرنال، ہردوئی، رانچی اور دیگھا سے ہو کر گزر رہی ہے۔ یہ لائن شمال مشرقی خلیج بنگال تک مزید پھیلی ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ خلیج بنگال میں کم دباؤ کا علاقہ اور مانسون کے فعال نظام کی وجہ سے ایک ٹرف لائن شمالی ہندوستان کے میدانی علاقوں اور گنگا کے میدانی علاقوں تک پھیل گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، شمال مشرقی راجستھان اور دہلی کے ارد گرد بنے ایک گردابی طوفان کے نظام کے نتیجے میں مانسون دہلی-این سی آر، لکھنؤ اور آس پاس کے علاقوں میں پوری طرح سے سرگرم ہو گیا ہے۔
ڈاکٹر پانڈے کے مطابق، موسم کی اس صورتحال کی وجہ سے اگلے تین سے چار دنوں میں اتر پردیش، دہلی-این سی آر اور ہریانہ میں بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ ان علاقوں کے لیے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے ایلو اور اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اگلے تین سے چھ دنوں تک پنجاب اور بہار میں مانسون کی سرگرمیاں مضبوط رہیں گی۔ راجستھان کے مغربی اور جنوبی حصوں میں بارش کی شدت معمول کے مطابق یا درمیانی رہ سکتی ہے، جبکہ شمال مشرقی اضلاع میں اچھی بارش کی توقع ہے۔
اتر پردیش کے کئی اضلاع میں اگلے چند گھنٹے گرج چمک کے ساتھ بارش کاانتباہ محکمہ موسمیات کے مرکز، لکھنو¿ نے بدھ کی صبح اترپردیش کے لئے ضلع سطح کی ناک آوٹ (فوری )وارننگ جاری کی ہے۔ یہ وارننگ صبح 7:04 بجے جاری کی گئی جو صبح 10:04 بجے تک نافذ رہے گی۔
محکمہ کے مطابق ریاست کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پرتاپ گڑھ، چترکوٹ، مہوبہ، باندہ، کوشامبی، ہمیر پور، فتح پور، جالون، رائے بریلی، امیٹھی، کانپور نگر، جھانسی، کانپور دیہات اور اناو¿ میں گرج چمک کے ساتھ کچھ مقامات پر ہلکی سے بھاری بارش کا امکان ہے۔
محکمہ کے مطابق سون بھدر، مرزا پور، چندولی، پریاگ راج، سنت روی داس نگر (بھدوہی)، وارانسی، غازی پور، جونپور، بلیا، پرتاپ گڑھ، چترکوٹ، کوشامبی، جالون، رائے بریلی، امیٹھی، کانپورشہر، للت پور، جھانسی ، اٹاوہ، آگرہ ، فیروز آباد، مین پوری، ایٹہ، ہاتھرس، متھرا، کاس گنج، اعظم گڑھ، مؤ، سلطان پور، امبیڈکر نگر، کانپور دیہات، اناؤ، اوریا، لکھنؤ، قنوج، ہردوئی، فرخ آباد، علی گڑھ، بدایوں، گوتم بدھ نگر، بلندشہر، سنبھل ، باغپت، بجنور، مظفر نگر، شاملی اور سہارنپور میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم میں کھلی جگہوں، درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم کی تازہ ترین خبروں پر نظر رکھیں۔ لوگوں کو محفوظ جگہ پر پناہ لینے اور آسمانی بجلی گرنے کے دوران احتیاط برتنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔
ماہر موسمیات ڈاکٹر ایس این سنیل پانڈے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ موسمیات کی وارننگ پر عمل کریں، پانی بھرے علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور خراب موسم کے دوران متحاط رہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد