
حیدرآباد، 5 اگست (ہ س)۔ محکمہ موسمیات نے آج بتایا کہ تلنگانہ کے بعض اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے اور 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جے شنکر بھوپال پلی، ملگ، بھدرادری کوتہ گوڑم، وِقارآباد، سنگاریڈی، میدک اورکاماریڈی اضلاع میں بعض مقامات پرگرج چمک، آسمانی بجلی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ موسمیاتی بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ سات دنوں کے دوران ریاست کے چند مقامات یا الگ الگ علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
اس دوران تلنگانہ کے تمام اضلاع میں بعض مقامات پر 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز سطحی ہوائیں چلنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون کمزور رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے کئی علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق