جموں و کشمیر میں بیک وقت تین ماہ کے راشن کے تقسیم کا عمل شروع
جموں، 05 اگست (ہ س)۔ ڈائریکٹوریٹ آف فوڈ، سول سپلائز اینڈ کنزیومر افیئرز (ڈی ایف سی ایس اینڈ سی اے) جموں نے نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ ، نان پرائیورٹی ہاؤس ہولڈ (این پی ایچ ایچ) اور پرائم منسٹر فوڈ سپلیمنٹیشن اسکیم کے تحت مستحقین کے لیے اگست، ستمبر اور
جموں و کشمیر میں بیک وقت تین ماہ کے راشن کے تقسیم کا عمل شروع


جموں، 05 اگست (ہ س)۔ ڈائریکٹوریٹ آف فوڈ، سول سپلائز اینڈ کنزیومر افیئرز (ڈی ایف سی ایس اینڈ سی اے) جموں نے نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ ، نان پرائیورٹی ہاؤس ہولڈ (این پی ایچ ایچ) اور پرائم منسٹر فوڈ سپلیمنٹیشن اسکیم کے تحت مستحقین کے لیے اگست، ستمبر اور اکتوبر کا تین ماہ کا راشن پیشگی تقسیم کرنا شروع کر دیا ہے۔

محکمے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جموں ڈویژن کے تمام فیئر پرائس شاپس (ایف پی ایس) اور گورنمنٹ سیل ڈپو (جی ایس ڈی) کے ذریعے راشن کی تقسیم جاری ہے۔ تمام مستحقین سے کہا گیا ہے کہ وہ ای-پی او ایس تصدیق کے بعد اپنے مقررہ کوٹے کے مطابق راشن حاصل کریں، مکمل راشن وصول کرنے کو یقینی بنائیں اور ڈیلر سے لین دین کی رسید ضرور حاصل کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام مستحقین 31 اگست سے قبل اپنا راشن حاصل کر لیں تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔

محکمے نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی مستحق کو راشن میں کمی، زائد قیمت وصول کیے جانے، راشن دینے سے انکار، رسید جاری نہ کرنے یا کسی اور شکایت کا سامنا ہو تو وہ ٹول فری ہیلپ لائن، واٹس ایپ شکایت نمبرز 9419276384 اور 9906197359 یا متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر،تحصیل سپلائی آفیسر سے رابطہ کر سکتا ہے۔ ڈی ایف سی ایس اینڈ سی اے نے تمام مستحقین سے خصوصی راشن تقسیم مہم کو کامیاب اور بروقت مکمل کرنے میں تعاون کی اپیل کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande