دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے پر المناک حادثہ، تین کانوڑ یاتری ہلاک
غازی آباد، 5 اگست(ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے پر بدھ کی صبح پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں تین کانوڑ یاتری ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ بھوجپور تھانہ علاقے کے گاؤں کلچھینا کے قریب صبح تقریباً پانچ بجے اس وقت پیش آیا جب ایک ن
دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے پر المناک حادثہ، تین کانوڑ یاتری ہلاک


غازی آباد، 5 اگست(ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے پر بدھ کی صبح پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں تین کانوڑ یاتری ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ بھوجپور تھانہ علاقے کے گاؤں کلچھینا کے قریب صبح تقریباً پانچ بجے اس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار تینوں کانوڑیے شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، تاہم دورانِ علاج تینوں نے دم توڑ دیے۔دیہی علاقے کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) سریندر ناتھ تیواری نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے تینوں کانوڑ یاتری ہریانہ کے ضلع جھجر کے رہائشی تھے اور کانوڑ یاترا کے سلسلے میں ہری دوار جا رہے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو زوردار ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں تینوں نوجوان سڑک پر جا گرے اور انہیں شدید چوٹیں آئیں۔پولیس نے بتایا کہ متوفیوں کی شناخت گیان پرکاش، راج کمار اور پردیپ کے طور پر ہوئی ہے۔ تینوں ایک ہی گاؤں کے رہنے والے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ان کے اہلِ خانہ میں کہرام مچ گیا۔پولیس نے تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ڈی سی پی کے مطابق حادثے میں ملوث گاڑی کی شناخت اور ملزم ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande