کلائی میں زخمی ہونے کے باعث کارلوس الکاراز سنسناٹی اوپن سے دستبردار
میڈرڈ، 5 اگست(ہ س)۔ اسپین کے عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار اور سات مرتبہ کے گرینڈ سلیم چمپئن کارلوس الکاراز کلائی کی انجری کے باعث سنسناٹی اوپن 2026 سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے منگل کو اس کی باضابطہ تصدیق کی۔الکاراز کے ٹورنامنٹ سے
کلائی میں زخمی ہونے کے باعث کارلوس الکاراز سنسناٹی اوپن سے دستبردار


میڈرڈ، 5 اگست(ہ س)۔ اسپین کے عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار اور سات مرتبہ کے گرینڈ سلیم چمپئن کارلوس الکاراز کلائی کی انجری کے باعث سنسناٹی اوپن 2026 سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے منگل کو اس کی باضابطہ تصدیق کی۔الکاراز کے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کے بعد وہ گزشتہ سال جیتے گئے اپنے اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹائٹل کا دفاع نہیں کر سکیں گے۔

سنسناٹی اوپن 13 سے 23 اگست تک کھیلا جائے گا، جبکہ سیزن کا آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن 30 اگست سے 13 ستمبر تک منعقد ہوگا۔ الکاراز کی تمام توجہ اب یو ایس اوپن میں واپسی پر مرکوز ہے، جہاں وہ دفاعی چمپئن بھی ہیں۔23 سالہ ہسپانوی کھلاڑی کا اپریل میں بارسلونا اوپن کے دوران کلائی میں چوٹ لگ گئی تھی۔ اسی انجری کے باعث وہ فرنچ اوپن اور ومبلڈن جیسے دو بڑے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹس میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔

حالیہ ہفتوں میں الکاراز نے اپنی فٹنس کی بحالی کے لیے بھرپور محنت کی اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کے ساتھ مکمل پریکٹس بھی شروع کر دی تھی، تاہم طبی ماہرین کی رائے کے مطابق سنسناٹی اوپن میں واپسی ابھی قبل از وقت ہوتی، جس کے باعث انہوں نے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔اس فیصلے سے الکاراز کو رینکنگ کے لحاظ سے بھی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ گزشتہ برس سنسناٹی اوپن جیتنے پر حاصل کیے گئے 1000 رینکنگ پوائنٹس اب ان کے کھاتے سے ختم ہو جائیں گے، جبکہ یو ایس اوپن میں انہیں اپنے 2000 رینکنگ پوائنٹس کا دفاع بھی کرنا ہوگا۔

دوسری جانب عالمی نمبر ایک یانک سنر سے ان کا پوائنٹس کا فرق مزید بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ اولمپک چمپئن الیگزینڈر زویریو بھی مسلسل عمدہ کارکردگی کے باعث ان کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ زویریو نے حال ہی میں پیرس ماسٹرز کا ٹائٹل جیتا اور پہلی بار ومبلڈن کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔الکاراز حال ہی میں اے ٹی پی رینکنگ میں زویریو کو پیچھے چھوڑ کر دوبارہ عالمی نمبر دو بنے تھے، تاہم سنسناٹی اوپن سے دستبرداری کے بعد ان کے ایک بار پھر تیسرے نمبر پر کھسکنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande