
نئی دہلی، 05 اگست (ہ س)۔ دہلی پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) 2026 میں ساؤتھ دہلی سپر اسٹارز پرجیت کے بعد ویسٹ دہلی لائنز کے قائم مقام کپتان آیوش دوسیجا نے ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترے اور اپنی حکمت عملی کو مکمل طور پر کامیاب بنایا۔
دوسیجا نے کہا،”یہ ہمارے لیے بہت اہم جیت تھی۔ کل کی شکست کے بعد، ہم مثبت سوچ کے ساتھ واپسی کرنا چاہتے تھے۔ ہم نے اچھی منصوبہ بندی کی، مثبت رہے اور اپنی حکمت عملی پر پوری طرح عمل کیا۔ بطور کپتان، میں کھلاڑیوں نے جس طرح سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں ،اس سے بہت خوش ہوں“۔
انہوں نے میچ کے ہیرو مینک گوسائیں کی تعریف کی جنہوں نے چار اوورز میں صرف 13 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں اور بعد میں 10 گیندوں پر ناٹ آوٹ 19 رن بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
دوسیجا نے کہا،”مینک نے شاندار گیند بازی کی۔ وہ ایکبہترین آل راؤنڈر ہیں، لیکن آج ان کی گیند بازی نے میچ کا رخ بدل دیا۔ ٹی 20 میچ میں چار اووروں میں صرف 13 رن کے عوض تین وکٹ لینا شاندار کارکردگی ہے۔ انہوں نے جیت میں سب سے بڑا تعاون دیا اور وہ پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ کے حقدار تھے“۔
اپنی بیٹنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے دوسیجا نے کہا” جب میںبلے بازی کرنے آیا تو صورتحال قدرے چیلنجنگ تھی کیونکہ ہم نے ابتدائی وکٹیں گنوا دی تھیں، میرا پلان تھا کہ میں چند گیندیں کھیلوں اور کنڈیشنز کو سمجھوں، پھر جب مجھے گیپ ملنے لگے تو میں نے مثبت کرکٹ کھیلتے ہوئے ہدف کو جلد سے جلد حاصل کرنے کی کوشش کی ۔
بارش سے متاثرہ کنڈیشنز پر ان کا کہنا تھا کہ ”بارش کی وجہ سے ہمیں اپنے پلان اور پلیئنگ الیون میں بھی کچھ تبدیلیاں کرنی پڑیں۔ لیکن ٹیم کا ہر کھلاڑی موقع کے لیے تیار تھا، ہر کسی نے خود کو کنڈیشنز کے مطابق ڈھال کر ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا۔“
اس جیت کے ساتھ، ویسٹ دہلی لائنز نے ڈی پی ایل 2026 میں تین میچوں میں اپنی دوسری جیت درج کی اور پوائنٹس ٹیبل میں چار پوائنٹس حاصل کر لیا۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد