ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کوالیفائر ٹورنامنٹ 22 فروری سے، میزبان کا فیصلہ باقی
نئی دہلی، 5 اگست (ہ س)۔ سال 2027 آئی سی سی مردانہ ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائر ٹورنامنٹ اگلے سال 22 فروری سے 23 مارچ تک منعقد کیا جائے گا۔ تاہم، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابھی تک کوالیفائر ٹورنامنٹ کے میزبان ملک کا سرکاری طور پر اعلان
2023 ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کے دوران سری لنکن ٹیم


نئی دہلی، 5 اگست (ہ س)۔ سال 2027 آئی سی سی مردانہ ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائر ٹورنامنٹ اگلے سال 22 فروری سے 23 مارچ تک منعقد کیا جائے گا۔ تاہم، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابھی تک کوالیفائر ٹورنامنٹ کے میزبان ملک کا سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جولائی میں اعلان کردہ نئے کوالیفکیشن نظام کے مطابق، 10 ٹیموں والے اس کوالیفائر کا فاتح راست طور پر 2027 ون ڈے ورلڈ کپ کے 14 ٹیموں والے اہم گروپ مرحلے میں داخل ہوگا۔ وہیں، دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہنے والی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے ’سپر سیریز‘ میں کھیلیں گی۔ ان تین ٹیموں کے درمیان مقابلے کے بعد سرفہرست مقام حاصل کرنے والی ٹیم کو اہم مرحلے کا آخری ٹکٹ ملے گا۔

2027 ون ڈے ورلڈ کپ کا انعقاد 4 اکتوبر سے 21 نومبر تک جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کے 12 میدانوں پر کیا جائے گا۔

10 ٹیموں کا ہوگا کوالیفائر

کوالیفائر میں 30 ستمبر 2026 تک کی ون ڈے رینکنگ کی بنیاد پر میزبان جنوبی افریقہ اور زمبابوے کو چھوڑ کر دو سب سے نچلی رینکنگ والی مکمل رکن (فل ممبر) ٹیمیں کھیلیں گی۔ ان کے علاوہ کرکٹ ورلڈ کپ لیگ-2 کی سرفہرست چار ٹیمیں اور ورلڈ کپ کوالیفائر پلے آف کی سرفہرست چار ٹیمیں بھی اس میں حصہ لیں گی۔

آٹھ ٹیموں والے کوالیفائر پلے آف میں لیگ-2 کی سب سے نچلی چار ٹیمیں نیز چیلنج لیگ کی سرفہرست چار ٹیمیں کھیلیں گی۔ پلے آف کا فارمیٹ ابھی طے نہیں ہوا ہے، لیکن سرفہرست چار ٹیمیں ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے جگہ بنائیں گی۔

چیلنج لیگ میں 12 ٹیموں کو چھ-چھ ٹیموں کے دو گروپوں میں بانٹا جائے گا۔ ہر گروپ تین راونڈ رابن مقابلے کھیلے گا اور دونوں گروپس کی سرفہرست دو ٹیمیں کوالیفائر پلے آف میں پہنچیں گی۔

فی الحال ویسٹ انڈیز آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 10ویں نمبر پر ہے اور 30 ستمبر کی کٹ آف تاریخ سے پہلے اسے ہندوستان کے خلاف ستمبر میں دو ون ڈے مقابلے کھیلنے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے سرفہرست آٹھ میں پہنچنے کے امکانات دیگر ٹیموں کے نتائج پر بھی منحصر ہوں گے، خاص طور پر افغانستان (آٹھویں نمبر) اور آئرلینڈ (12ویں نمبر) کے درمیان ہونے والی پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز پر۔

اگر آئرلینڈ یہ سیریز 1-4 یا 0-5 سے جیتتا ہے اور ویسٹ انڈیز ہندوستان کے خلاف دونوں میچ جیت لیتا ہے، تو اس کے سرفہرست آٹھ میں پہنچنے کا امکان بن سکتا ہے، لیکن اگر افغانستان سیریز جیت جاتا ہے، تو ویسٹ انڈیز کو تقریباً طے شدہ طور پر کوالیفائر کا راستہ اپنانا پڑے گا۔

قابلِ ذکر ہے کہ ویسٹ انڈیز 2023 ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی نہیں کر سکا تھا۔ ہرارے میں کھیلے گئے کوالیفائر میں نیدرلینڈز کے خلاف سپر اوور میں ملی شکست کی وجہ سے اس کی ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کی امیدیں ٹوٹ گئی تھیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande