سینٹ لوئس ریپڈ اینڈ بلٹز: پرگیانانند ریپڈ مرحلہ میں سرفہرست، اب بلٹز مقابلوں پرنظر
سینٹ لوئس، 5 اگست (ہ س)۔ہندوستانی گرینڈ ماسٹر آر پرگیانانند نے سینٹ لوئس ریپڈ اور بلٹز شطرنج ٹورنامنٹ کے ریپڈ مرحلے میںشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برتری حاصل کرلی ہے۔ نو راونڈز کے بعد، انہوں نے ممکنہ 18 میں سے 12 پوائنٹس حاصل کیے تاکہ اس سا
شطرنج


سینٹ لوئس، 5 اگست (ہ س)۔ہندوستانی گرینڈ ماسٹر آر پرگیانانند نے سینٹ لوئس ریپڈ اور بلٹز شطرنج ٹورنامنٹ کے ریپڈ مرحلے میںشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برتری حاصل کرلی ہے۔ نو راونڈز کے بعد، انہوں نے ممکنہ 18 میں سے 12 پوائنٹس حاصل کیے تاکہ اس سال کے آخر میں گرینڈ چیس ٹور (جی سی ٹی) فائنل میں جگہ بنانے کی اپنی امیدوں کو مضبوط کیا جا سکے۔

عالمی چیمپئن شپ 2026 کی دوڑ سے باہر ہونے والے پرگیانانندنے ریپڈ مرحلے میں درست حکمت عملی، اعلی تکنیک اور جیتنے کے جذبے کا شاندار مظاہرہ کیا۔ تاہم، انہیں فائنل (نویں) راونڈ میں نیدرلینڈز کے گرینڈ ماسٹر جورڈن وین فورسٹ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن پھر بھی وہ ایک پوائنٹ کی برتری کے ساتھ سرفہرست رہے۔

ازبکستان کے جووخیر سنداروف 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ سنداروف اس سال عالمی شطرنج چیمپئن شپ کےخطابی مقابلہ میں ہندوستان کے ڈی گوکیش کا مقابلہ کریں گے۔ امریکہ کے ویزلی سو بھی 11 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست کھلاڑیوں کی دوڑ میں شامل ہیں۔

تاہم، ٹورنامنٹ کا فیصلہ صرف ریپڈمرحلہ سے نہیں ہوگا۔ اب کھلاڑیوں کو 18 بلٹز مقابلے کھیلنا ہوں گے، جہاں ہر جیت سے ایک پوائنٹ حاصل ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے فاتح کو کل 2,00,000 امریکی ڈالروالی انعامی رقم میں سے ، 50,000 امریکی ڈالر ملیں گے۔

اگرپرگیانانند آخری راونڈ جیت جاتے تو بلٹز مرحلے میں ان کی برتری مزید مضبوط ہوتی۔ ریپڈ مرحلے میں، انہوں نے چار جیت، چار ڈرا اور ایک ہار کے ساتھ 12 پوائنٹس حاصل کیے۔

ریپڈ مرحلہ کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں لیوون آرونین، لینیر ڈومنگوئز پیریز، انیش گری اور ونسنٹ کیمر نو پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں۔ کیمر خاص طور پر بلٹز شطرنج کے ایک مضبوط کھلاڑی کے طور پر جانے جاتے ہیں اور ٹائٹل ریس کو دلچسپ بنا سکتے ہیں۔

یہ 10 کھلاڑیوں کا راونڈ رابن مقابلہ باوقار سنکفیلڈ کپ کے بعد منعقدہوگا، جو کلاسیکی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

ریپڈ مرحلے کے بعد سرفہرست کھلاڑی:

آر پرگیانانند (بھارت)-12 پوائنٹس

جووکھیر سنداروف (ازبکستان)-11 پوائنٹس

ویزلی سو (یو ایس اے)-11 پوائنٹس

4. لیون آرونین (یو ایس اے)، لینیر ڈومنگوئز پیریز (یو ایس اے)، انیش گری (نیدرلینڈز) اور ونسنٹ کیمر (جرمنی) کے 9-9 پوائنٹس ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande