
آسان (جنوبی کوریا)، 5 اگست (ہ س)۔ نوجوان ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی تنوی شرما نے کوریا ماسٹرز 2026 میں شاندار آغاز کرتے ہوئے بدھ کو خواتین کے سنگلز کے دوسرے راو¿نڈ میں جگہ بنالی۔ 17 سالہ، تیسری سیڈ نے چین کی یوآن این چی کو 16-21، 15-21 سے سیدھے گیمز میں شکست دے کر اگلے راونڈ میں جگہ بنائی۔
حال ہی میں تائپے اوپن کا خطاب جیتنے والی تنوی نےپورے میچ میں اعتماد کا مظاہرہ کیا۔ اب ان کا مقابلہ ہندوستانی ساتھی شریانشی والیشٹی سے ہوگا، جنہوں نے دوسرے راو¿نڈ میں چینی تائپے کی پائی یو پو کو 15-21، 14-21 سے شکست دی۔
مردوں کے ڈبلز میں، ہندوستان کے پرتھوی کرشنامورتی رائے اور کرشنا پرساد گرگا نے دوسرے راو¿نڈ میں داخل ہونے کے لیے چوتھی سیڈ تھائی لینڈ کے ووراپول تھونگسا-نگا اور چلومپون چاروینکیٹامورن کی جوڑی کو 18-21، 16-21 سے شکست دے کر مقابلہ میں بڑا اپ سیٹ کیا۔
دنیا میں 118ویں نمبر کی ہندوستانی جوڑی نے دنیا کی 48ویں نمبر کی تھائی جوڑی کو 42 منٹ میں شکست دی۔
مردوں کے سنگلز کوالیفائنگ میں، تشار سویر نے پہلے راونڈ میں کینیڈا کے شوریہ گلیا کو 15-21، 12-21 سے شکست دی لیکن کوالیفائنگ فائنل میں جاپان کے شوگو اوگاوا سے 10-21، 17-21 سے ہار کر مین ڈرا میں پہنچنے سے صرف ایک قدم پیچھے رہ گئے۔
اس دوران، مردوں کے ڈبلز میں، ارجن ریڈی پوچانا اور اچوتھادتیہ راو دوڈاوراپو کی جوڑی کو دوسری سیڈ چوئی سول گیو اور گوہ وی شیم سے 3-21، 10-21 سے شکست کاسامناکرناپڑا۔
خواتین کے ڈبلز میں، پریا کونجینگبام اور شروتی مشرا بھی پہلے راو¿نڈ سے باہر ہو گئیں، انہیں ریرینا ہیراموتو اور کوکونا اشیکاوا کی دوسری سیڈ جاپانی جوڑی نے 15-21، 13-21 سے شکست دی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی