مہاراشٹر میں ووٹر فہرست کی نظرثانی ( ایس آئی آر) کا نیا شیڈول جاری، آخری تاریخ 17 اگست 2026
حتمی فہرست 27 اکتوبر کو ہوگی شائع ، 24 اگست سے دعوے اور اعتراضات وصول کیے جائیں گےممبئی، 5 اگست (ہ س)ڈ الیکشن کمیشن نے مہاراشٹر میں ووٹر فہرست کی خصوصی جامع نظرثانی (اسپیشل اِنٹینسیو ریویژن) ''ایس آئی آر ''کے شیڈول میں ترمیم کرتے ہوئے نیا پر
SIR MAHARASHTRA REVISION


حتمی فہرست 27 اکتوبر کو ہوگی شائع ، 24 اگست سے دعوے اور اعتراضات وصول کیے جائیں گےممبئی، 5 اگست (ہ س)ڈ الیکشن کمیشن نے مہاراشٹر میں ووٹر فہرست کی خصوصی جامع نظرثانی (اسپیشل اِنٹینسیو ریویژن) 'ایس آئی آر 'کے شیڈول میں ترمیم کرتے ہوئے نیا پروگرام جاری کر دیا ہے۔ کمیشن نے 4 اگست 2026 کو جاری کردہ احکامات کے مطابق نظرثانی کا نیا شیڈول نافذ کیا ہے۔ترمیم شدہ پروگرام کے مطابق 30 جون سے 17 اگست 2026 تک بوتھ لیول افسران (بی ایل او) گھر گھر جا کر ووٹروں کی جانچ اور تصدیق کریں گے۔ اس کے بعد 17 اگست کو پولنگ مراکز کی ازسرنو ترتیب اور ضرورت کے مطابق تنظیمِ نو کا عمل انجام دیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق 24 اگست 2026 کو ابتدائی ووٹر فہرست شائع کی جائے گی۔ اس کے بعد 24 اگست سے 23 ستمبر 2026 تک ووٹر اپنے نام شامل کرانے، اندراج میں اصلاح کرانے یا اعتراضات داخل کرانے کے لیے درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔کمیشن کے مطابق موصول ہونے والے دعوؤں اور اعتراضات کی سماعت اور ان پر فیصلہ 24 اگست سے 22 اکتوبر 2026 کے درمیان کیا جائے گا۔ تمام کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد 27 اکتوبر 2026 کو ووٹر فہرست کا حتمی ایڈیشن شائع کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے ڈپٹی سیکریٹری سندیپ کمار نے اس سلسلے میں مہاراشٹر کے چیف الیکشن افسر کو مکتوب ارسال کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ نظرثانی شدہ شیڈول سے تمام متعلقہ افسران، ملازمین اور تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کو آگاہ کیا جائے۔ کمیشن نے عوام تک اس پروگرام کی وسیع پیمانے پر تشہیر کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande