چٹ فنڈ کیس میں ای ڈی کے وائی ایس آر سی پی لیڈر کے گھر پر چھاپے
حیدرآباد، 5 اگست (ہ س)۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج مبینہ کثیرریاستی چٹ فنڈ گھوٹالے سے منسلک منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں وائی ایس آرکانگریس پارٹی(وائی ایس آر سی پی)کے رہنما ایم وجے پرساد سے جڑے تمام مقامات میں تلاشی لی۔ ای ڈی کی ٹیموں نے وش
چٹ فنڈ کیس میں ای ڈی کے وائی ایس آر سی پی لیڈر کے گھر پر چھاپے


حیدرآباد، 5 اگست (ہ س)۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج مبینہ کثیرریاستی چٹ فنڈ گھوٹالے سے منسلک منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں وائی ایس آرکانگریس پارٹی(وائی ایس آر سی پی)کے رہنما ایم وجے پرساد سے جڑے تمام مقامات میں تلاشی لی۔ ای ڈی کی ٹیموں نے وشاکھا پٹنم اورحیدرآباد میں پانچ مقامات پربیک وقت چھاپے مارے۔

سابق ایم ایل اے اورویلفیئر گروپ آف کمپنیزکے چیئرمین ایم وجے پرسادکی رہائش گاہ، دفتراوردیگر مقامات پرتلاشی لی گئی۔ بتایاگیاکہ اڈیشہ اورمغربی بنگال کی ای ڈی ٹیموں نے بھی اس کارروائی میں حصہ لیا۔ چھاپے کے دوران حفاظتی انتظامات کے لیے مقامی پولیس اورسینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکاروں کو تعینات کیاگیا تھا۔ ای ڈی نے وجے پرساد اورویلفیئرگروپ آف کمپنیز کے خلاف مبینہ چٹ فنڈ گھوٹالے اورمتعلقہ منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ الزام لگایاگیا ہے کہ کمپنی کے ذریعے مختلف ریاستوں کے سرمایہ کاروں سے فنڈ اکٹھا کرکے مالی بے ضابطگیاں کی گئیں۔وجے پرساد اس وقت وشاکھاپٹنم مغربی اسمبلی حلقہ سے وائی ایس آرسی پی کوآرڈینیٹرہیں۔ ان کے خلاف ماضی میں اڈیشہ، مغربی بنگال، بہار اور جھارکھنڈ میں مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ 2021 میں، اسے اوڈیشہ پولیس نے 2019 کے ایک مبینہ چٹ فنڈ کیس میں گرفتارکیا تھا۔ اس وقت وہ آندھرا پردیش ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین تھے۔

اوڈیشہ پولیس نے ان کے خلاف تعزیرات ہند، پرائزچٹس اینڈ منی سرکولیشن اسکیمز (پابندی) ایکٹ اوراوڈیشہ پروٹیکشن آف انٹرسٹ آف ڈپازٹرز(او پی آئی ڈی)ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے تھے۔ تفتیشی ایجنسیوں کے مطابق آندھرا پردیش، اڈیشہ، تلنگانہ، چھتیس گڑھ سمیت کئی ریاستوں کے ہزاروں جمع کنندگان کو مبینہ طورپر تقریبا 1,200 کروڑ روپے کے مبینہ چٹ فنڈ گھوٹالے میں دھوکہ دیا گیا ہے۔ اس سے قبل 2016 میں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن(سی بی آئی)نے بھی وجے پرسادکے خلاف چٹ فنڈ گھوٹالوں کے سلسلے میں دو مقدمات درج کیے تھے اور ان کے دفتر اور رہائش گاہ پر تلاشی لی تھی۔ وجے پرساد سال 2009 میں کانگریس کے ٹکٹ پر وشاکھاپٹنم مغربی اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande