آر بی آئی نے 2026تا2027 کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو 6.7 فیصد کیا
خوردہ افراط زر کی پیشن گوئی کم کرکے 5.0 فیصد کیا ممبئی، 05 اگست (ہ س)۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بدھ کے روز مجموعی گھریلو مصنوعات (جی ڈی پی) کی نمو کی پیشن گوئی کو بڑھا کر 6.7 فیصد کر دیا اور موجودہ مالی سال 2026تا2027 کے لیے خوردہ افراط
مہنگائی


خوردہ افراط زر کی پیشن گوئی کم کرکے 5.0 فیصد کیا

ممبئی، 05 اگست (ہ س)۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بدھ کے روز مجموعی گھریلو مصنوعات (جی ڈی پی) کی نمو کی پیشن گوئی کو بڑھا کر 6.7 فیصد کر دیا اور موجودہ مالی سال 2026تا2027 کے لیے خوردہ افراط زر کی پیشن گوئی کو گھٹا کر پانچ فیصد کر دیا۔

آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا نے بدھ کو مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی تین روزہ دو ماہانہ جائزہ میٹنگ کے بعد بتایا کہ ریپو ریٹ کو 5.25 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔ سنجے ملہوترا نے کہا کہ مالیاتی جائزے میں اتفاق رائے سے مالی سال2026تا2027 میں حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو 6.7 فیصد رہنے کا اندازہ ہے۔ اس میں پہلی سہ ماہی میں 7 فیصد، دوسری سہ ماہی میں 6.4 فیصد، تیسری سہ ماہی میں 6.5 فیصد اور چوتھی سہ ماہی میں 6.8 فیصد اضافہ شامل ہے۔ دونوں طرف کمی بیشی کے اندازے متوازن ہیں۔

موجودہ مالی سال 2026تا2027 کے لیے تیسری دو ماہی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے، آر بی آئی کے گورنر نے کہا کہ عالمی معیشت میں جاری اتھل پتھل کا گھریلو اقتصادی سرگرمیوں پر بھی کچھ اثر پڑ سکتا ہے۔ ملہوترا نے کہا کہ عالمی غیر یقینی صورتحال کے باوجود، موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی (اپریلتاجون) کے اہم اعداد و شمار ملکی معیشت میں مضبوطی کو ظاہر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں جغرافیائی سیاسی پیش رفت کی وجہ سے اتار چڑھاو¿ کا شکار ہیں، جس سے مستقبل قریب کی صورتحال غیر یقینی ہے۔ ملہوترا نے کہا کہ اگرچہ عام افراط زر کا دباو¿ اب تک کم ہے، خوراک، ایندھن اور دیگر خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے وسیع پیمانے پر افراط زر کا خطرہ برقرار ہے۔

سنجے ملہوترا نے کہا کہ مالی سال2026تا2027 کے لیے کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) پر مبنی خوردہ افراط زر کی پیشن گوئی 5 فیصد پر رکھی گئی ہے۔ دوسری سہ ماہی میں یہ 4.7 فیصد، تیسری سہ ماہی میں 5.9 فیصد اور چوتھی سہ ماہی میں 5.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ گورنر نے کہا کہ رواں مالی سال 2027تا2028 کی پہلی سہ ماہی میں خوردہ افراط زر کی شرح دونوں طرف اتار چڑھاو¿کے ساتھ 5.3 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال2026تا2027کے لیے بنیادی افراط زر 4.3 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

عالمی غیر یقینی صورتحال کے درمیان، آر بی آئی نے، جیسا کہ توقع کی گئی ہے، کلیدی پالیسی ریٹ، ریپو ریٹ، کو 5.25فیصدی پر برقرار رکھا ہے۔ جون کی مانیٹری پالیسی کے جائزے میں، آر بی آئی نے رواں مالی سال 2026تا2027کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو 6.6 فیصد اور افراط زر کی شرح 5.1 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande