
علی گڑھ، 05 اگست (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سر شاہ سلیمان ہال کے پرووسٹ ڈاکٹر فصیح راغب گوہر کو یونیورسٹی کے پرووسٹس کی سینیارٹی کی بنیاد پر یونیورسٹی کی ایگزیکیٹیو کونسل (ای سی) کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔
انھیں ایگزیکیٹیو کونسل میں پرووسٹس کی نمائندگی سے متعلق قانونی ضوابط کے مطابق رکن مقرر کیا گیا ہے۔ غورطلب ہے کہ ڈاکٹر فصیح راغب گوہر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ سیاسیات میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔ انہوں نے ایم۔فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے حاصل کیں۔ ان کی تدریس کا انداز طلبہ کی فعال شرکت، عملی مثالوں اور کیس اسٹڈیز پر مبنی ہے۔
ان کی دلچسپی کے تحقیقی شعبوں میں عالمی سیاست، عالمگیریت، عالمی نظام، سیاسی نظریات اور انسانی حقوق شامل ہیں۔ ان کے متعدد تحقیقی مقالات قومی و بین الاقوامی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔
وہ یونیورسٹی میں مختلف انتظامی و تعلیمی ذمہ داریاں بھی انجام دے چکے ہیں، جن میں وارڈن، یونیورسٹی ایکو کلب کے صدر، اینٹی ریگنگ کمیٹی اور دیگر اہم کمیٹیوں کی رکنیت شامل ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ