پی ڈی پی نے محبوبہ مفتی کے خلاف گیری راج سنگھ کے بیان کی مذمت کی
سرینگر، 5 اگست(ہ س)۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے بدھ کو مرکزی وزیراور بی جے پی لیڈر گیری راج سنگھ کی طرف سے پارٹی صدرمحبوبہ مفتی کے خلاف کیے گئے ریمارکس کی سخت مذمت کرتے ہوئے ان کے بیان کو’غیر ذمہ دارانہ‘ اور’اشتعال انگیز‘ قراردیا۔ ایک بیا
پی ڈی پی نے محبوبہ مفتی کے خلاف گیری راج سنگھ کے بیان کی مذمت کی


سرینگر، 5 اگست(ہ س)۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے بدھ کو مرکزی وزیراور بی جے پی لیڈر گیری راج سنگھ کی طرف سے پارٹی صدرمحبوبہ مفتی کے خلاف کیے گئے ریمارکس کی سخت مذمت کرتے ہوئے ان کے بیان کو’غیر ذمہ دارانہ‘ اور’اشتعال انگیز‘ قراردیا۔ ایک بیان میں، پی ڈی پی نے سنگھ کو محبوبہ مفتی کو’دہشت گرد‘ قرار دینے پراعتراض کیا اور کہا کہ اس طرح کی زبان ایک مرکزی وزیر کے لیے ناشائستہ اورغیر جمہوری ہے۔ پارٹی نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو ذاتی حملوں کے بجائے بحث اور بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے اورالزام لگایا کہ ان ریمارکس سے عوامی گفتگو کے معیار کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پی ڈی پی نے سیاسی رہنماؤں پرزوردیا کہ وہ عوامی بیانات میں تحمل کا مظاہرہ کریں اورجمہوری اداروں کے وقار کوبرقراررکھیں۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande