پٹن میں گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق
سرینگر، 5 اگست (ہ س)۔ ضلع بارہمولہ کے تاپر پٹن علاقے میں ایک 50 سالہ راہگیر نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت محمد شفیع پرہ ولد غلام محمد پرہ ساکنہ ہمرے پٹن کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ سڑک عبور کر رہا تھا کہ نامعلوم گ
پٹن میں گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق


سرینگر، 5 اگست (ہ س)۔ ضلع بارہمولہ کے تاپر پٹن علاقے میں ایک 50 سالہ راہگیر نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت محمد شفیع پرہ ولد غلام محمد پرہ ساکنہ ہمرے پٹن کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ سڑک عبور کر رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

انہیں ابتدائی طور پر ٹراما ہسپتال پٹن لے جایا گیا اور بعد میں جدید علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر ریفر کر دیا گیا۔ تاہم، ایس ایم ایچ ایس کے ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیدیا۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث گاڑی کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande