
سرینگر، 5 اگست (ہ س):۔ ایس او جی سوپور، 177 بٹالین سی آر پی ایف، اور 52 آر آر کی طرف سے سوپور کے گھاٹ ننگلی اور شیر کالونی علاقوں میں بدھ کو ایک مشترکہ محاصرہ اور تلاشی کی کارروائی کی گئی۔عہدیداروں نے کو بتایا کہ یہ آپریشن پولیس اسٹیشن امرگڑھ کے دائرہ اختیار میں علاقے میں معمول کے حفاظتی اقدامات کے تحت شروع کیا گیا تھا۔ تلاشی کے دوران سیکورٹی اہلکاروں نے شہباز عزیز ڈار ولد عبدالعزیز ڈار ساکن شیر کالونی سوپور کے گھر سے 45 اسکریپ کے خول برآمد کئے۔ پولیس نے بتایا کہ برآمد شدہ خول اسکریپ نوعیت کے پائے گئے ہیں۔ مواد کو تکنیکی جانچ کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ بازیابی سے متعلق تمام تفصیلات کا پتہ لگانے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir