نیپال کے چتون نیشنل پارک میں سفید ہاتھی نظر آیا
کاٹھمانڈو، 5 اگست (ہ س)۔ نیپال کے چتوان نیشنل پارک کے سوراہا علاقے میں ایک نیا سفید جنگلی ہاتھی دیکھا گیا ہے۔ اس کی عمر تقریباً 18 سے 19 سال بتائی جاتی ہے۔ یہ تقریباً دو ہفتوں سے علاقے میں گھوم رہا ہے۔ نیشنل پارک کے اسسٹنٹ کنزرویشن آفیسر پروین پوڈ
Nepal-Chitwan-White-elephant-


کاٹھمانڈو، 5 اگست (ہ س)۔ نیپال کے چتوان نیشنل پارک کے سوراہا علاقے میں ایک نیا سفید جنگلی ہاتھی دیکھا گیا ہے۔ اس کی عمر تقریباً 18 سے 19 سال بتائی جاتی ہے۔ یہ تقریباً دو ہفتوں سے علاقے میں گھوم رہا ہے۔

نیشنل پارک کے اسسٹنٹ کنزرویشن آفیسر پروین پوڈیل کے مطابق، ہاتھی اس وقت سوراہا بفر زون میں رہ رہا ہے۔ حال ہی میں وہ ہاتھیوں کی افزائش نسل کے مرکز پہنچا لیکن وہاں موجود دیگر جنگلی ہاتھیوں نے اسے بھگا دیا۔

پوڈیل نے کہا کہ ہاتھی اب نیشنل پارک اور نیشنل ٹرسٹ فار نیچر کنزرویشن کے ہاتھیوں کے لئے محفوظ علاقے کے ارد گرد گھوم رہا ہے۔ اب تک یہ کسی انسانی بستی میں داخل نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کوئی نقصان پہنچایا ہے۔

پروین پوڈیل کے مطابق، نوجوان نر ہاتھی اکثر اپنے جھنڈسے الگ ہو کر اکیلے رہنے لگتے ہیں۔ چونکہ ہاتھیوں کے جھنڈ کی قیادت مادہ ہاتھی کرتی ہیں، اس لیے شرارتی یا جارحانہ نوجوان نر کو جھنڈ کی رہنما کے ذریعے نکال دیا جاتا ہے۔ یہ بات پچھلے مطالعات میں بھی سامنے آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفید ہاتھی اپنا زیادہ تر وقت سوراہا کے وسطی علاقے میں گزارتا ہے اور کبھی کبھار مادہ ہاتھیوں کی تلاش میں باڑے تک پہنچ جاتا ہے۔ چتون نیشنل پارک میں پہلے ہی کئی تنہا جنگلی ہاتھی موجود ہیں، جن میں دھرو، گووندے اور رونالڈو شامل ہیں۔ اس سے پہلے رومیو، نانا پاٹیکر اور مکونا نامی جنگلی ہاتھی پارک میں گھومتے رہے ہیں۔اس میں مکونا کو لوگوں پر حملہ کرنے کی کوشش کے دوران اپنے دفاع میں گولی مار دی گئی تھی ، جس کے بعد اس کی موت ہو گئی تھی۔ پارک کے حکام نے اس کی تصدیق کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande