یو سی سی کے خلاف مسلم تنظیموں نے تحریک چلانے کا اعلان کیا
جے پور، 5 اگست (ہ س):۔ ریاست میں مجوزہ یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے خلاف مسلم تنظیموں نے تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ جماعتِ اسلامی ہند اور جمعیة علمائے ہند نے بدھ کو مشترکہ بیان میں کہا کہ یو سی سی آئین، پرسنل لا اور بنیادی حقوق سے متعلق نہایت ا
یو سی سی کے خلاف مسلم تنظیموں نے تحریک چلانے کا اعلان کیا


جے پور، 5 اگست (ہ س):۔

ریاست میں مجوزہ یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے خلاف مسلم تنظیموں نے تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

جماعتِ اسلامی ہند اور جمعیة علمائے ہند نے بدھ کو مشترکہ بیان میں کہا کہ یو سی سی آئین، پرسنل لا اور بنیادی حقوق سے متعلق نہایت اہم اور حساس مسئلہ ہے۔ اگر حکومت اس کے نفاذ کی جانب پیش قدمی کرتی ہے تو ریاست بھر میں عوامی بیداری مہم چلائی جائے گی، دھرنے اور احتجاج کیے جائیں گے، گورنر کو یادداشت پیش کی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے گی۔

جماعتِ اسلامی ہند کے ریاستی صدر محمد ناظم نے کہا کہ یو سی سی جیسے اہم قانون پر تمام برادریوں کے ساتھ وسیع پیمانے پر مشاورت ہونی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ تنظیم دستخطی مہم چلائے گی، اضلاع میں اجلاس منعقد کرے گی اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام میں بیداری پیدا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکینِ اسمبلی سے بھی اپیل کی جائے گی کہ وہ اپنی آوازِ ضمیر کے مطابق اس معاملے پر ریاستی اسمبلی میں بحث کریں۔

جمعیة علمائے ہند کے ریاستی نائب صدر حافظ منظور علی خان نے کہا کہ آئین ہند کے آرٹیکل 29 سمیت دیگر آئینی دفعات اقلیتوں کی زبان، ثقافت اور روایات کے تحفظ کی ضمانت دیتی ہیں۔ انہوں نے یو سی سی مطالعاتی کمیٹی میں ریاست کے عدالتی اور سماجی ماہرین کو مناسب نمائندگی نہ دیے جانے پر بھی سوال اٹھایا۔

دونوں تنظیموں نے واضح کیا کہ ان کا احتجاج مکمل طور پر جمہوری اور آئینی دائرے میں ہوگا اور وہ تمام قانونی ذرائع استعمال کرتے ہوئے یو سی سی کے خلاف اپنا مو¿قف پیش کریں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande