
سرینگر 5 اگست (ہ س)۔ شوپیاں ضلع کے ڈراگڈ گاؤں میں تیندوے کے حملے میں ایک نابالغ لڑکی زخمی ہو گئی۔
حکام نے بتایا کہ لڑکی کی شناخت زینب کے نام سے ہوئی ہے، جو رفیق احمد ٹھوکر کی بیٹی ہیں۔حملہ کے بعد اسے فوری طور پر قریبی اسپتال میں علاج کے لیے منتقل کردیا گیا۔ اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے علاقے میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir