جامعہ ملیہ اسلامیہ میں چہلمِ حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سبیل کا اہتمام
نئی دہلی،05اگست(ہ س)۔ چہلمِ حضرت امام حسینؓ کے موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروکٹوریل ڈپارٹمنٹ کی جانب سے آج 4 اگست 2026جامعہ کے ایڈمنسٹریٹوبلاک کے گیٹ نمبر 15 پر ایک سبیل کا اہتمام کیا گیا، جہاں صبح 10:00بجے سے دوپہر1:00بجے تک راہگیروں، طلبہ،
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں چہلمِ حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سبیل کا اہتمام


نئی دہلی،05اگست(ہ س)۔

چہلمِ حضرت امام حسینؓ کے موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروکٹوریل ڈپارٹمنٹ کی جانب سے آج 4 اگست 2026جامعہ کے ایڈمنسٹریٹوبلاک کے گیٹ نمبر 15 پر ایک سبیل کا اہتمام کیا گیا، جہاں صبح 10:00بجے سے دوپہر1:00بجے تک راہگیروں، طلبہ، اساتذہ، ملازمین اور دیگر آنے جانے والوں میں شربت تقسیم کیا گیا۔

اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شیخ الجامعہ پروفیسر مظہر آصف، مسجل جامعہ پروفیسر مہتاب عالم رضوی، ناظم دینیات اور ڈین ہیومنٹیزاور لینگویجز پروفیسر اقتدار محمد خان، ڈین، فیکلٹی آف لائ پروفیسر غلام یزدانی، ہیڈ، شعبہ معاشیات، پرفیسر مرزا علیم بیگ، ڈین، سوشل سائنسز: پروفیسر زبیر مینائی؛ ڈائریکٹر، آئی کیو اے سی پروفیسر رفعت پروین، پرووسٹ، جموں و کشمیر گرلس ہاسٹل پروفیسر نکہت منظور؛ ڈین، ایلومنائی: پروفیسر آصف حسین؛ سربراہ، شعبہ فورن لینگویجز پروفیسر محمد فیض اللہ خان؛ ڈپٹی پرووسٹ ڈاکٹر محسن علی، ہیڈ شعبہ پینٹنگ ڈاکٹر شاہ ابوالفیض، ڈائریکٹر ویسٹ ایشین اسٹڈیز پروفیسر ہمایوں اختر نجمی ، گیمس و اسپورٹس کے ڈائریکٹر ، پروفیسر نفیس احمد ،ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری کے لائبریرین ڈاکٹر وکاس سیتارام ناگرالے، پرنسپل، جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول: ڈاکٹر محمد ارشدخان ، سیکورٹی ایڈوائزر جناب سید عبدالرشید ، اسسٹنٹ لائبریرین جان میر ،اسسٹنٹ رجسٹرار ایڈمنسٹریشن جناب ہر ی نارائن سنگھ سمیت جامعہ کے متعدد افسران، اساتذہ اور ملازمین نے شرکت کی۔ معزز مہمانوں نے پروکٹوریل ٹیم کی اس سماجی و فلاحی کاوش کو سراہتے ہوئے اسے خدمتِ خلق، اخوت اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کی ایک قابلِ تحسین مثال قرار دیا۔ چیف پراکٹر جناب پرفیسر اسعد ملک نے اس موقع پرسبھی ڈپٹی پراکٹر و اسسٹنٹ پراکٹروں کی جانب سے شیخ الجامعہ پروفیسر مظہر آصف صاحب، مسّجل جامعہ پروفیسر مہتاب عالم رضوی صاحب اور تمام مہمانان کرام اور شرکہ کاتعاون پر اظہار تشکّر کیا۔ سبیل کے انعقاد میں پروکٹوریل ڈپارٹمنٹ کے تمام اراکین نے بھرپور تعاون کیا اور انتہائی خوش اسلوبی سے راہگیروں اور شرکائ کو شربت پیش کیا۔ اس موقع پر محبت، بھائی چارے، ایثار اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو اجاگر کیا گیا، جو واقعہ کربلا کی عظیم تعلیمات کا اہم پیغام ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande