اسٹاک مارکیٹ میں منی پال ہیلتھ کی مضبوط شروعات، آئی پی او سرمایہ کاروں کو فائدہ
نئی دہلی، 5 اگست (ہ س)۔ ملک کے متعدد شہروں میں منی پال ہاسپٹلز کے نام سے صحت کی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی منی پال ہیلتھ انٹرپرائزز کے شیئروں نے آج اسٹاک مارکیٹ میں مضبوط آغاز کرتے ہوئے اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو خوش کر دیا۔ آئی پی او کے تحت
منی پال ہیلتھ


نئی دہلی، 5 اگست (ہ س)۔ ملک کے متعدد شہروں میں منی پال ہاسپٹلز کے نام سے صحت کی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی منی پال ہیلتھ انٹرپرائزز کے شیئروں نے آج اسٹاک مارکیٹ میں مضبوط آغاز کرتے ہوئے اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو خوش کر دیا۔ آئی پی او کے تحت کمپنی کے شیئر 590 روپے فی شیئر کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج بی ایس ای پر اس کی لسٹنگ 11.02 فیصد پریمیم کے ساتھ 655 روپے اور این ایس ای پر 10.51 فیصد پریمیم کے ساتھ 652 روپے فی شیئر پر ہوئی۔

لسٹنگ کے بعد خریداری کے مضبوط رجحان کے باعث کمپنی کا شیئر بڑھ کر 676.05 روپے تک پہنچ گیا۔ تاہم بعد میں منافع وصولی شروع ہونے کے سبب یہ 634.55 روپے تک بھی نیچے آیا۔ دن بھر کی خرید و فروخت کے اختتام پر کمپنی کے حصص بی ایس ای پر 72.60 روپے یعنی 12.31 فیصد اضافے کے ساتھ 662.60 روپے جبکہ این ایس ای پر 76.95 روپے یعنی 13.04 فیصد اضافے کے ساتھ 666.95 روپے فی شیئر پر بند ہوئے۔

کمپنی کا 9,275.22 کروڑ روپے کا آئی پی او 29 سے 31 جولائی کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ اس آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی جانب سے اوسط درجے کا ردعمل ملا، جس کے نتیجے میں یہ مجموعی طور پر 5.12 گنا سبسکرائب ہوا۔ کوالیفائیڈ انسٹی ٹیوشنل بائرز (کیو آئی بی) کے لیے مختص حصہ 8.54 گنا، نان انسٹی ٹیوشنل انویسٹرز (این آئی ائی) کے لیے مختص حصہ 1.06 گنا جبکہ ریٹیل سرمایہ کاروں کے لیے مختص حصہ صرف 0.98 گنا سبسکرائب ہو سکا۔

اس آئی پی او کے تحت دو روپے کی فیس ویلیو والے مجموعی طور پر 15,72,07,054 شیئر جاری کیے گئے۔ ان میں تقریباً 8,000 کروڑ روپے مالیت کے 13,55,93,220 نئے شیئر جاری کیے گئے، جبکہ تقریباً 1,275 کروڑ روپے مالیت کے 2,16,13,834 شیئر آفر فار سیل (او ایف ایس) ونڈو کے ذریعے فروخت کیے گئے۔ نئے شیئروں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا استعمال کمپنی اپنی اسٹیپ ڈاؤن ذیلی کمپنی سہیادری ہاسپٹلز میں ذیلی شیئر حاصل کرنے، پرانے قرضوں کا بوجھ کم کرنے اور عمومی کارپوریٹ مقاصد کے لیے کرے گی۔

منی پال ہیلتھ انٹرپرائزز کی مالی حالت پر نظر ڈالیں تو سرمایہ بازار کے نگران ادارے (سیبی) کے پاس جمع کرائے گئے ڈرافٹ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس کے مطابق کمپنی کی مالی پوزیشن مضبوط رہی ہے، اگرچہ اس کے خالص منافع میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ مالی سال 24-2023 میں کمپنی کو 533.20 کروڑ روپے کا خالص منافع حاصل ہوا، جو 25-2024 میں بڑھ کر 1,081.67 کروڑ روپے ہو گیا، تاہم مالی سال 26-2025 میں یہ کم ہو کر 916.52 کروڑ روپے رہ گیا۔

کمپنی کی نیٹ ورتھ بھی مسلسل بہتر ہوئی ہے۔ مالی سال 24-2023 میں یہ 4,029.22 کروڑ روپے تھی، جو 25-2024 میں بڑھ کر 5,865.66 کروڑ روپے اور 26-2025 میں 8,440.92 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande