سئی ندی میں لڑکی نے چھلانگ لگائی ،تلاش جاری ، پل پر سائیکل اور چپل ملنے سے مچی کھلبلی
جونپور، 5 اگست (ہ س)۔ اترپردیش کے جونپور کے سکرارا تھانہ علاقے میں بدھ کی صبح ایک 19 سالہ لڑکی کے برگودر پل سے دریائے سئی میں چھلانگ لگانے کے خدشے کے بعد سے پولیس اور مقامی غوطہ خور وں کے ذریعہ مسلسل تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔ جائے وقوعہ سے خاتون ک
TWO CHILDREN DROWNED IN RIVER


جونپور، 5 اگست (ہ س)۔ اترپردیش کے جونپور کے سکرارا تھانہ علاقے میں بدھ کی صبح ایک 19 سالہ لڑکی کے برگودر پل سے دریائے سئی میں چھلانگ لگانے کے خدشے کے بعد سے پولیس اور مقامی غوطہ خور وں کے ذریعہ مسلسل تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔ جائے وقوعہ سے خاتون کی سائیکل اور چپل برآمد ہونے سے علاقے میں کھلبلی مچگئی ۔

ڈیہہ جہانیا گاو¿ں کے رہنے والے منا لال پرجاپتی کی بیٹی شویتا پرجاپتی (19) کے دریائے سئی میں چھلانگ لگانے کی اطلاع ملنے پر بڑی تعداد میں گاو¿ں والے برگدر پل پر جمع ہوگئے۔ پل پر اس کی سائیکل اور چپل ملے ، جس سے شبہ پیدا ہوا کہ اس نے دریا میں چھلانگ لگا دی ہے ۔

اطلاع ملنے پر سکراراتھانہ کے انچارج وشوناتھ پرتاپ سنگھ پولیس فورس کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد مقامی غوطہ خوروں اور گاو¿ں والوں کی مدد سے دریائے سئی میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی۔ دریا کے دونوں کناروں پر بھی تلاشی لی جارہی ہے۔

گاو¿ں کے پردھان جتیندر یادو بھی جائے وقوعہ پر موجود تھے اور بچاؤ اور تلاشی کے کاموں میں پولیس اور انتظامیہ کی مدد کی۔ گاو¿ں والوں کی بڑی تعداد بھی لڑکی کی تلاش میں مصروف ہے۔

جائے وقوعہ پر پہنچنے والے تھانہ انچارج کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر یہ دریا میں چھلانگ لگانے کا معاملہ لگتا ہے، تاہم واقعے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ اہل خانہ اور قریبی رہائشیوں سے پوچھ گچھ کرکے تمام پہلوو¿ں کی جانچ کی جارہی ہے۔ نوجوان خاتون کا اب تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس، غوطہ خوروں اور گاؤں والوں کی ایک مشترکہ ٹیم دریائے سئی میں مسلسل تلاشی مہم چلا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande