سونم وانگچک کی اپیل پر دیویندر ناتھ مہتو نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کی، احتجاج جاری رہے گا
رانچی، 5 اگست (ہ س)۔ جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (جے پی ایس سی) اور جھارکھنڈ اسٹاف سلیکشن کمیشن (جے ایس ایس سی) کے بھرتی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف جے پال سنگھ منڈا اسٹیڈیم میں بھوک ہڑتال کرنے والے طلبا لیڈر دیویندر ناتھ مہتو نے بدھ کو پان
سونم


رانچی، 5 اگست (ہ س)۔ جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (جے پی ایس سی) اور جھارکھنڈ اسٹاف سلیکشن کمیشن (جے ایس ایس سی) کے بھرتی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف جے پال سنگھ منڈا اسٹیڈیم میں بھوک ہڑتال کرنے والے طلبا لیڈر دیویندر ناتھ مہتو نے بدھ کو پانی پی کر اپنا انشن ختم کردیا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کا غیر معینہ احتجاج پہلے کی طرح جاری رہے گا۔

بتایا گیا ہے کہ سماجی کارکن سونم وانگچک نے بدھ کو ویڈیو کال کے ذریعے دیویندر ناتھ مہتو کے ساتھ طویل بات چیت کی۔ بات چیت کے دوران انہوں نے مہتو کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے پانی پینے اور تحریک جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔ وانگچک کی اپیل کے بعد، مہتو نے پانی پی کر اپناانشن ختم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ پانی پی لیں گے لیکن احجاج جاری رہے گا۔

اس دوران، ڈاکٹروں کی ایک ٹیم دیویندر ناتھ مہتو کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے احتجاجی مقام پر پہنچ گئی ہے۔ ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ مہندر منڈل بھی دیویندر ناتھ مہتو کے ساتھ بھوک ہڑتال پر ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ احتجاج میں شریک برہمانند کمار اب بھی کھلے انشن پر ہیں۔ انہوںنے ابھی تک پانی نہیں پیا۔ بدھ کو ان کی بھوک ہرتال کا چوتھا دن ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande